مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 575 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 575

مکتوبات احمد ۵۷۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۸۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے تسلی رکھیں ۔ میری طبیعت بباعث ایک مرض دوری کے اکثر بیمار رہتی ہے اور ضعف بہت ہو ہوگا گیا ہے ۔ امید کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے رے گا گا اور آپ پ اند اندیشہ مند نہ ہوں اور تو بہ واستغفار میں مشغول رہیں۔ زمین پر کچھ نہیں ہو سکتا جب تک آسمان پر نہ ہو۔ خدا تعالیٰ پر قوی بھروسہ رکھیں ۔ میرا ارادہ ہے کہ تبدیلی ہوا کے لئے ۳ جولائی ۱۸۹۰ء تک لودھیا نہ میں جاؤں ۔ اگر آپ کی ملاقات ہو تو بہت بہتر ہے ۔ اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے ۔ محبت اور یقین سے اس پر امید رکھو ۔ والسلام ۲۵ جون ۱۸۹۰ء مکتوب نمبر ۱۸۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ پ کے ۔ لئے جو اللہ جل شانہ نے بہتر سمجھا ہے وہی ہو گا اور امید رکھتا رکھتا ہوں کہ دعا کا اثر آپ کے حق میں خیر و برکت ہوگا ۔ عَلَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ غالبًا ے جولائی ۱۸۹۰ء کولو دھیا نہ کی طرف روانہ ہوں گا ۔ اقبال گنج کے محلہ میں میر ناصر نواب کا مکان ہے۔ وہاں سے میرا پتہ معلوم ہوگا ۔ اضطراب نہ کریں تسلی رکھیں ۔ یکم جولائی ۱۸۹۰ء البقرة: ۲۱۷ والسلام خاکسار غلام احمد