مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 553
مکتوبات احمد ۵۵۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۴۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے لئے دعا کر رہا ہوں ۔ اللہ جل شانہ آپ آپ کو مکروہات سے بچاوے۔ ان دنوں میں استغفار کا بہت ور درکھیں اور بہت بہت معافی گناہوں کی خدا وند کریم جل شانہ سے مانگیں اور اشتہار صداقت آثار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ ء جس کی بناء پر اشتہارے اگست ۱۸۸۷ء جاری ہوا تھا۔ ارسال خدمت ہے۔ دوسرے اشتہارات میں سے صرف ایک ایک اشتہار بطور سند میرے پاس پڑے ہوئے ہیں ۔ کہ کسی موقعہ پر مخالفوں کو دکھائے جاتے ہیں۔ اگر ان کے دیکھنے کی ضرورت ہو اور دوسری جگہ سے مل نہ سکیں تو بذریعہ رجسٹری بھیج سکتا ہوں ۔ تا کہ ملاحظہ کے بعد واپس بھیج دیں۔ لیکن اگر مشلک کو اسی سے اطمینان ہو سکے تو پھر ضرورت نہیں ۔ جیسا منشاء ہو ا طلاع بخشیں۔ اگر ضرورت ہوگی تو بلا توقف رجسٹری کرا کر بھیج دوں گا ۔ زیادہ خیریت ہے۔ - والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۸۸۹ء مکرر یہ کہ ۱۷ اگست کا اشتہار ایک کے پاس سے اتفاقاً مل گیا۔ بعد ملاحظہ واپس فرماویں ۔ یہ بشیر کی پیدائش کا اشتہار ہے ۔ والسلام ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆