مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 544 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 544

مکتوبات احمد لدلد جلد دوم مکتوب نمبر ۱۳۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ قادیان میں آکر بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا اور کئی بیماریاں لاحق ہو گئیں ۔ منجملہ ان کے ایک تپ محرقہ کی قسم اور زمیر یعنی مروڑ اور اسی اثنا میں ہیضہ بھی ہو گیا ۔ حالت نہایت خطرناک ہو گئی ۔ اب کچھ تخفیف ہے ۔ اسی وجہ سے کوئی کام طبع رسالہ وغیرہ کا نہیں ہو سکا ۔ مولوی قدرت اللہ صاحب کو السلام علیکم پہنچے ۔ ۲ جولائی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۳۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ بشیر احمد کی طبیعت سخت بیمار رہی ہے۔ بلکہ نہایت نازک حالت ہو گئی تھی ۔ اس لئے جواب نہیں لکھ سکا۔ اب کچھ آرام ہے۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔ مولوی نورالدین صاحب کی کتاب کا مجھ کو کچھ پتہ نہیں اور نہ میرے پاس اب تک آئی ہے۔ جس وقت کوئی نسخہ ملے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ خدمت میں بھیج دوں گا ۔ ۲۰ جولائی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان