مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 538 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 538

مکتوبات احمد ۵۳۸ جلد دوم کی ضرورت جسے اپنے لئے ایک ڈولی چاہئے اور چھ سات خادم اور خادمہ کے ساتھ ساتھ پہنچ جانے کے لئے بھی کچھ بند و بست چاہیے۔ سو اس سفر کے آمد و رفت میں صرف کرایہ کا خرچ شاید کم سے کم سو روپیہ ہو گا اور اس موقعہ ضرورت روپیہ میں اس قدر خرچ کر دینا قابل تامل ہے ۔ البتہ کوشش اور رو خیال میں ہوں کہ اگر موانع رفع ہو جائیں تو بلا توقف آپ کے پاس پہنچ جاؤں اور میں نے ان موانع کے رفع کرنے کے لئے حال میں بہت کوشش کی ۔ مگر ابھی تک کچھ کارگر نہیں ہوئی۔ نوٹ : اس خط پر تاریخ درج نہیں ۔ ( عرفانی ) والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۱۲۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج کی ڈاک میں عنایت نامہ پہنچا۔ مفصل خط علیحدہ لکھا گیا ہے۔ میں آپ کے لئے انشاء اللہ بہت دعا کرتا رہوں گا اور یقین رکھتا ہوں کہ اثر ہو۔ اگر براہین احمدیہ کا کوئی شائق خریدار ہے تو آپ کو اختیار ہے کہ قیمت لے کر دے دیں مگر ارسال قیمت کا محصول ان کے ذمہ رہے۔ا اخروٹ اب تک نہیں پہنچے ۔ شاید دو چار دن تک پہنچ جائیں اور اگر کوئی سبیل پہنچانے کا ہوا ہو تو کسی قدر چاء بیشک بھیج دیں کہ مہمانوں کی خدمت میں کام آجائے گا۔ بشیر احمد اچھا ہے۔ ۲ مارچ ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان