مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 44 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 44

مکتوبات احمد ママ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا ۔ اللہ جل شانہ آپ کو جمیع مطالب پر کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین ! کتاب لیکھرام پشاوری ارسال خدمت کی گئی ہے ۔ امید کہ غایت درجہ کی توجہ سے اس کا قلع قمع فرمائیں گے تا مخالف بدطینت کی جلد تر رسوائی ظاہر ہو۔ اس طرف بکثرت بارش ہوئی ہے اور کوئی دن خالی جاتا ہے جو بارش نہیں ہوتی ۔ پانی چاروں طرف سمندر کی طرح کھڑا ہے اس لئے ابھی کا غذ نہیں منگوایا گیا ۔ دس پندرہ دن تک جب یہ دن کثرت بارش کے گزر جائیں گے تب انشاء اللہ القدیر ، کاغذ منگوا کر کام شروع کیا جائے گا۔ ناطہ کی نسبت جو آں مخدوم نے مجھ سے استفسار کیا ہے میرا دل ہر گز فتوی نہیں دیتا کہ ایسے شخص کی لڑکی سے نکاح کیا جاوے۔ ہر چند میں نے اس بارہ میں توجہ کی ہے مگر میرا دل یہی فتوی دیتا ہے کہ اس سے کنارہ کشی ہو ۔ اللہ جل شانہ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَاتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ برہمن کا لڑکا جس کا آپ نے کئی خطوط میں ذکر کیا ہے اس کے لئے بھی انشاء اللہ القدیر، میں دعا تو دعا کروں گا۔ اگر کچھ حصہ سعادت اس کے شامل حال ہے تو آخر وہ رجوع کرے گا اور اگر اس گروہ میں سے نہیں تو پھر کچھ چارہ نہیں ۔ امید کہ آں مخدوم لیکھرام کی طرف بہت جلد توجہ فرمائیں گے ۔ اوّل تمام اعتراضات اس کے علیحدہ پرچہ پر انتخاب کئے جاویں اور پھر مختصر و معقول و دندان شکن جواب دیا جاوے ۔ اللہ جل شانہ آپ پر ہمیشہ سا یہ لطف و رحمت و نصرت رکھے اور آپ کا مؤید و ناصر ہو۔ آمین ۵ اگست ۱۸۸۷ء والسلام ۔ خاکسار غلام احمد از قادیان ا البقرة : ١٠٧