مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 483 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 483

مکتوبات احمد لله جلد دوم توفیق عمر بخشے کہ تاہم ان سب امور کو انجام دے سکیں ۔ بخدمت چودھری محمد بخش صاحب وجميع عمر احباب کو سلام مسنون پہنچے اور جس وقت آپ قادیان میں تشریف لاویں ایک شیشی چٹنی سرکہ کی ضرور ساتھ لاویں۔ نوٹ : یہ مکتوب حضرت کے اپنے قلم سے لکھا ہوا ہے مگر آپ حسب معمول اس پر اپنا نام نہیں لکھ سکے ۔ تاریخ بھی درج نہیں سلسلہ خطوط سے دسمبر ۱۸۸۶ء کا پایا جاتا ہے۔ عرفانی مکتوب نمبر ۴۷ پوسٹ کارڈ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج آپ کا کارڈ مجھ کو ملا ۔ میں نے سنا ہے کہ مولوی صاحب نے کچھ ریو یور سالہ سرمہ چشم آریہ پر لکھا ہے، ابھی میرے پاس پہنچا نہیں ۔ سنا جاتا ہے کہ ابھی وہ رسالہ چھپنا ہے ۔ جب میرے پاس پہنچے شاید پندرہ روز تک پہنچے تو انشاء اللہ آپ کی مکرر یاد دہانی سے بھیج دوں گا ۔ چودھری صاحب کو گا۔ سلام مسنون پہنچے ۔ ۲۰ دسمبر ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان