مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 472
مکتوبات احمد ۴۷۲ مکتوب نمبر ۳۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می نشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ جلد دوم اب یہ عاجز قادیان کی طرف جانے کو تیار ہے اور انشاء اللہ منگل کو روانہ ہو گا۔ آپ میر صاحب کو تاکید کر دیں کہ دو جلدیں چہارم حصہ براہین احمد یہ اگر سفید کا غذ پر ہوں تو بہتر ورنہ حنائی کاغذ پر ہی سوموار تک روانہ فرما دیں یعنی اس جگہ پہنچ جاویں۔ ۱۱ مارچ ۱۸۸۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ اور شائد اگر صلاح ہوئی تو جالندھر کی راہ سے جاویں ۔ مگر جلدی ہے ، توقف نہیں ہوگا ۔ خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۳۱ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکر می اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز عرصہ قریب ایک ہفتہ سے قادیان آگیا ہے۔ چند روز بباعث علالت طبع تحریر جواب سے قاصر رہا ہے۔ اب اہتمام رسالہ کی وجہ سے اشد کم فرصتی ہے۔ میری دانست میں آپ کا رسالہ کے لئے روپیہ بھیجنا اُس وقت مناسب ہے جب رسالہ تیار ہو جاوے کیونکہ بغیر تیاری اس کا تخمینہ معلوم نہیں ہو سکتا اور انشاء اللہ اب عنقریب چھپنا شروع ہوگا اور میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم جل شانہ آپ کو ترددات پیش آمدہ سے مخلصی عطا فرما دے ۔ آمین ثم آمین ۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ