مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 462 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 462

مکتوبات احمد ۴۶۲ مکتوب نمبر 1 پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ جلد دوم آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ در کار خیر حاجت هیچ استخاره نیست ۔ چونکہ کتاب در حقیقت قرآن شریف کی تفسیر ہے۔ سو اسی طرز سے اجازت حاصل کرنا چاہئے تا کہ طبیعت پر گراں نہ گزرے۔ ۲۴ جولائی ۱۸۸۵ء مکتوب نمبر ۱۲ پوسٹ کارڈ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں اور دلی محبت و اخلاص سے پڑھیں ۔ اگر گیارہ سو دفعہ روز ورد مقرر کریں یا سات سو دفعہ ورد مقرر کریں تو بہتر ہے۔ اللهم صل علی محمد وعلى آل مـحـمـد كما صليت على ابراهیم و علی آل ابراهیم انک حمید مجيد - اللهم بَارِك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى آل ابراهیم انک حمید مجید ۔ یہی درود شریف پڑھیں ۔ اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت کی جاوے تو زیارت رسول کریم بھی ہو جاتی ہے اور تنویر باطن اور استقامت دین کے لئے بہت مؤثر ہے۔ اور بعد نماز صبح کم سے کم سو مرتبہ استغفار دلی تضرع سے پڑھنا چاہئے ۔ والسلام ۔ بخدمت چو ہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔ میر صاحب نے دعا کے لئے بہت تاکید کی تھی ، سو کی گئی ہے۔ ۲ را گست ۱۸۸۵ء والسلام ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ