مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 459
مکتوبات احمد ۴۵۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۵ پوسٹ کارڈ از عاجز غلام احمد با خویم منشی رستم علی صا۔ صاحب ۔ بعد سلام مسنون ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ طبیعت اس عاجز کی کچھ عرصہ سے علیل ہے اس لئے پہلے خط کا جواب نہیں لکھا گیا ۔ حسین علی خاں صاحب کے لئے اس عاجز نے دعا کی ہے اور انشاء اللہ العزیز پھر بھی دعا کرے گا ۔ اطلاعاً لکھا گیا۔ جنوری ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶ پوسٹ کارڈ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد - بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ حال وفات آپ کے قبلہ بزرگوار کا معلوم ہوا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ جو امر انسان کے لئے بہتر ہے وہ ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے ۔ آپ کو اجر بخشے زیادہ خیریت ہے۔ ۱۵ فروری ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد