مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 438
مکتوبات احمد ۴۳۸ جلد دوم اور گو یہ وقت کا انتظار کر رہے ہیں اور بہت سے ناتجربہ کاری کے باعث خراب ہو گئے اور جو کچھ حصہ کام کر رہا ہے اس کی یہ حالت ہے کہ گویا اگر مائم شبے مانم شب دیگر نمی مانم ۔ ایسی خوفناک تجارت کی حالت ہے۔ یہ تو میں نے ایک بات بتلائی جس کا بہت بڑا اثر ہے لیکن ساتھ اس کے اگر زراعت اور مزارعین کو دیکھتے ہیں تو تاجروں سے بھی بدتر ان کو پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی حکومتوں اور سلطنتوں کے حالات پر غور کرتے ہیں تو سب سے زیادہ پریشان اور افکاروں کے سمند ر عمیق غرق بھنور نظر آتے ہیں ۔ غرض علی العموم زمانہ کی حالت بدلی ہوئی نظر آتی ہے اور کیا چھوٹا اور کیا بڑا اپنی اپنی حد پر متفکر اور پریشان ہی نظر آتا ہے گویا جمعیت اور طمانیت مفقود ہو گئی ہے اور ساتھ ہی اس کے گویا مروّت، محبت ، وفا ۔ یہ باتیں بھی اُٹھ گئیں ہیں ۔ جب وہ نہیں تو یہ کہاں ۔ غرض وہ مولی کریم اپنا فضل فرماوے اور اپنے بندوں کو نیک توفیق دے کہ تا وقتوں کو پہچانیں اور سلامتی کی راہ جس کو صراط مستقیم کہتے ہیں اور جس کے دکھلانے کیلئے حضرت امام آخر الزمان ، جن کا مبارک لقب مسیح و مہدی علیہ السلام ہے، موجود ہو گئے ہیں اور بڑے درد دل سے منادی کر رہے ہیں ۔ ان کی پیروی نصیب کرے ۔ آمین ۔ ۱۸ رمضان المبارک ۱۳۱۸ھ خاکسار عبد الرحمن ☆ الحکم ۱۷ را گست ۱۹۰۳ ء تا ۷ اردسمبر ۱۹۰۳ء