مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 331

مکتوبات احمد ۳۳۱ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکتوب نمبرا مکرمی اخویم حاجی سیٹھ اللہ رکھا عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ کل کی تاریخ میں مبلغ سو روپیہ مجھ کو پہنچے ۔ جزاکم اللہ خیرا، کوئی خط ساتھ نہیں آیا۔ اس لئے بدستخط خود رسید سے اطلاع دیتا ہوں ۔ امید کہ ہمیشہ خیر خیریت سے مطلع اور مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ مخالفوں کا اس طرف بہت غلبہ ہے ۔ ایام ابتلا معلوم ہوتے ہیں خدا تعالیٰ ہر ایک مومن کو ثابت قدم رکھے ۔ والسلام ۲۲ را گست ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۲ مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آنمکرم کی طرف ( سے ) ایک دفعہ سو روپیہ اور ایک دفعہ تار کے ذریعہ ڈیڑھ سو روپیہ مجھ کو کل پہنچا۔ اللہ جل شانہ بعوض ان دینی خدمات مات کے دنیا و آخرت میں آپ کو اجر بخشے ۔ اور آپ کے ساتھ مجھ کو یہ روپیہ بہت ہے اس قدر کہ وقت پر کام دیا ۔ ایسا اتفاق ہوا کہ عبداللہ آتھم عیسائی اور اس کا باقی گروہ جن کی نسبت پیشگوئی تھی کہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں ان کو ہر ایک طرح کا عذاب اور ذلت پہنچے ماہ انکو ہرایا گی ان کی نسبت پیشگوئی پوری ہوئی مگر بعض شریر قبول نہیں کرتے ۔ عبداللہ آتھم کی نسبت یہ الہام تھا کہ اگر وہ پندرہ مہینے تک حق کی طرف رجوع نہ کرے تو مر جائے گا۔ چنانچہ وہ پندرہ ماہ تک مارے خوف جان بلب رہا اور شہر بہ شہر موت سے ڈرتا پھرا اور اس کے دماغ میں بھی خلل آ گیا اور مجھ کو