مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 322 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 322

مکتوبات احمد ۳۲۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۰۰ مذکورہ بالا کے جواب میں نواب صاحب نے تحریر فرمایا : بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ۔ میری اپنی رائے تو یہی تھی کہ حضور ہی کوئی مہلت معقول عطا فرما دیتے مگر جب حضور ( نے مجھ پر چھوڑا تو یہ امر زیادہ ذمہ داری کا ہو گیا ۔ اس لئے جہاں حضور نے یہ عنایت فرمائی ہے اتنی مہربانی اور ہو کہ میں ایک ماہ کے اندر سوچ کر عرض کر دوں کہ میں کب تک رخصتا نہ کا انتظام کر سکتا ہوں ۔ اس کی صرف یہ ضرورت ہے کہ میں انتظام میں لگا ہوں ۔ پس اس عرصہ میں مجھ کو إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ٹھیک معلوم ہو جائے گا کہ کس قدر عرصہ میں انتظام مکمل ہو جائے گا۔ حضور بھی دُعا فرمائیں کہ میں اس میں کامیاب ہوں۔ میں آج کل ہر طرح کے ابتلاؤں (کے ) نرنے میں ہوں ۔ راقم محمد علی خان ☆ مکرر : اس عرصہ بعد مجھ کو جتنی مہلت کی ضرورت ہوگی عرض کر کے تاریخ مقرر کر دوں گا ۔ باقی اختیار اللہ تعالیٰ کے ہیں وہی سامان کرنے والا ہے حضور کی دُعا کے ہم سب ہر وقت محتاج ہیں ۔ اس پر حضور نے تحریر فرمایا: محمد علی خان السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مجھے منظور ہے امید کہ آپ ایک ماہ کے بعد مطلع فرمائیں گے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خطوط وحدانی والے لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہیں ۔