مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 281
مکتوبات احمد ۲۸۱ جلد دوم نواب صاحب کا خط ملفوف سیدی مولائی مکرمی معظمی طبیب روحانی سلمہ اللہ تعالی لسلام علیکم ۔ جو رنج اور قلق اس واقعہ سے جو ہماری بدقسمتی اور بے سمجھی سے پیش آیا ہے ۔ یعنی میرے گھر سے حضور کی علالت کے موقعہ پر حاضر نہیں ہوئے ۔ اب اس کے وجوہات کچھ بھی ہوں ہم کو اپنے قصور کا اعتراف ہے۔ ہم اپنی روحانی بیماریوں کے علاج کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ اب تک جو معافی قصور کے لئے درخواست کرنے میں دیر ہوئی ۔ وہ میرے گھر کے لوگوں کو بہ سبب ایسے واقعات کے کبھی پیش نہ آنے کی وجہ سے اور زیادہ حجاب واقع ہو گیا اور ان کو شرم ہر ایک سے آنے لگی ۔ میں اب تک خاموش رہا کہ جب تک اس جھوٹی شرم سے خود ہی باز نہ آئیں گے ۔ جب تک میں خاموش رہوں ۔ تا کہ دل سے ان کو یہ اثر محسوس ہو اور خود دل سے معافی چاہیں ۔ چنانچہ انہوں نے ایک پر چہ اپنے حال کا لفافہ میں رکھ بھیجا ہے تا کہ حضور کی خدمت میں پیش کروں ۔ پس اب عرض ہے۔ بقول بر ما منگر بر کرم خویش نگر از خوردان خطا و از بزرگان عطا۔ آپ میری بیوی کا یہ قصور معاف فرمادیں۔ ( راقم محمد علی خاں )