مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 21 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 21

مکتوبات احمد ۲۱ جلد دوم ہوں اور عمدہ اور اول درجہ کی سیاہی استعمال کی جاتی ہو اور سب شرائط اسٹامپ کے کاغذ پر لکھے جاویں۔ جہاں تک ممکن ہو ۔ مطبع والوں کو اول روپیہ نہ دیا جاوے اور کا غذ ان کی ذمہ داری سے خریدا جاوے مگر اپنا کاغذ اور کا تب بھی اپنا ہو۔ میری دانست میں امام الدین کا تب بہتر ہے۔ کاپی خود غور سے ملاحظہ کرنی چاہئے ۔ امرتسر میں ایک ہندو کا مطبع بھی ہے اور وہ مالدار ہیں اور امید ہے کہ یہ شرائط وہ منظور کر لیں گے اور بغیر صفائی شرائط اور تحریری اقرار نامہ لکھانے کے کسی مطبع کو ہرگز کام نہیں دینا چاہئے ۔ کہ آج کل دیانت اور ایفاء عہد مفقود کی طرح ہو رہی ہے ۔ اگر میں امرتسر میں آؤں اور ایک دن کیلئے آپ بھی آ جاویں تو اسی جگہ کوشش کی جاوے۔ مگر آپ نے آج کل کے مسلمانوں پر اعتماد کر کے کچا کام ہرگز نہ کرنا، بلکہ ہر ایک بات میں مجھ سے مشورہ لے لیں ، رسالوں کی چھپائی میں تین چارسو روپیہ کا خرچ ہے ۔ نہ ایسی کفایت شعاری کرنی چاہئے کہ رسائل مثل رڈی کے چھپیں اور نہ ایسا اسراف کہ جس میں بیہودہ خرچ ہو۔ کاپیوں کا ملاحظہ دوسروں کے سپرد ہرگز نہ کریں ۔ آپ محنت اُٹھا لیں ۔خرید کاغذ میں بھی کوئی اپنا دانا آدمی ساتھ چاہئے اور کاغذ کا حساب رکھنا چاہئے ۔ آپ کی ملاقات کو بہت دل چاہتا ہے ۔ اللہ جل شانہ جلد کوئی تقریب پیدا کر دے۔ از قادیان ۱۴ ربیع الثانی ۱۳۰۴ھ ۱۹ جنوری ۱۸۸۷ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ والسلام خاکسار غلام احمد