مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 19

مکتوبات احمد ۱۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ اللہ جلشانہ آپ کو دنیا و دین میں آرام دلی بخشے کہ ہر ایک بخشش و بخشایش اسی کے فضل پر موقوف ہے۔ نظر بر فضل ایک لذت بخش امر ہے۔ وَلَا تَايْسُوا مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ لا رسالہ مؤلفہ آں مخدوم جو امر تسر بھیجا گیا ہے ، کچھ ظاہر نہیں ہوا کہ اس کا کیا بندو بست ہوا۔ آج کل دیانت کم ہے اور لاف و گزاف زبانی ہر گز لائق اعتماد نہیں ۔ کسی کو بحر تحریری شرائط کے رسالہ نہیں دینا چاہئے تا پیچھے سے کوئی خراب نتیجہ نہ نکلے ۔ یہ امور مفصلہ ذیل ضرور صاحب مطبع سے طے کر لینے چاہئیں اور اقرار نامہ لے لینا چاہئے ۔ اول : فلاں نمونہ کے مطابق کام چھپائی صاف اور عمدہ ہو گا۔ دوم : اگر ایسا صاف نہ ہوا تو استحقاق چار آنے فی داب میں رہے گا۔ سوم : اتنے ماہ میں کام ختم نہ ہوا تو ہرجہ دینا ہوگا ۔ چہارم : کل کتابوں کے حوالے کرنے کے بعد اور اُن کی پڑتال صحت کے بعد رو پیدا جرت کا دیا جائے گا۔ پنجم : کاغذ کی عمدگی کا ذمہ دار خود مطبع والا ہوگا ۔ دوا جس میں مروارید داخل ہیں جو کسی قدر آپ دے گئے تھے اس کے استعمال سے ! بفضلہ تعالیٰ مجھ کو بہت فائدہ ہوا۔ قوت باہ کو ایک عجیب فائدہ یہ دوا پہنچاتی ہے اور مقوی معدہ ہے اور کاہلی اور سستی کو دور کرتی ہے اور کئی عوارض کو نافع ہے۔ آپ ضرور اس کو استعمال کر کے مجھ کو اطلاع دیں ۔ مجھ کو تو یہ بہت ہی موافق آگئی ۔ فالحمد لله علی ذالک ۳۰ دسمبر ۱۸۸۶ء ا يوسف : ۸۸ خاکسار غلام احمد