مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 251

مکتوبات احمد ۲۵۱ جلد دوم ہوتے ہیں ۔ جو ہر وقت ہاتھ نہیں آتے ۔ کیا تعجب کہ خدا تعالیٰ آپ کی اس خدمت سے آپ پر راضی ہو جاوے اور دین اور دنیا میں آپ پر برکات نازل کرے کہ آپ چند ماہ اپنے ملازم خاص کو خدا تعالیٰ کا ملازم ٹھہرا کر اور بدستور تمام بوجھ اس کی تنخواہ اور سفر خرچ کا اپنے ذمہ پر رکھ کر اس کو روانہ نصیبین وغیرہ ممالک بلا دشام کریں ۔ میرے نزدیک یہ موقعہ ثواب کا آپ کے لئے وہ ہوگا کہ شائد پھر عمر بھر ایسا موقعہ ہاتھ نہ آوے ۔ مگر یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جانے سے پہلے دس میں دن میرے پاس رہیں تا وقتاً فوقتاً ضروری یادداشتیں لکھ لیں ۔ کیونکہ جس جگہ جائیں گے وہاں ڈاک نہیں پہنچ سکتی ۔ جو کچھ سمجھایا جائے گا پہلے ہی سمجھایا جائے گا۔ اور میرے لئے یہ مشکل ہے کہ سب کچھ مجھے ہی سمجھانا ہوتا ہے اور ابھی تک ہماری جماعت کے آدمی اپنے دماغ سے کم پیدا کرتے ہیں ۔ سو ہیں۔ ضروری ہے کہ دو تین ہفتہ میرے پاس رہیں اور میں ہر ایک مناسب امر جیسا کہ مجھے یاد آتا جائے ان کی یادداشت میں لکھا دوں ۔ جس وقت آپ مناسب سمجھیں ان کو اس طرف روانہ فرماویں اور میں امید رکھتا ہوں کہ ۲۲ رستمبر ۱۸۹۹ء تک آپ قادیان میں ضرور تشریف لاویں گے۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۲۹ اگست ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ ☆☆☆