مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 212 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 212

مکتوبات احمد ۲۱۲ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مجھی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ دوسو پچاس روپیہ مرسلہ آل محبّ عین وقت ضرورت مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - باقی بفضلہ تعالیٰ سب خیریت ہے ۔ ان دنوں میں جو شغل ہے اُن امور میں سے ایک یہ ہے کہ یہ عاجز یورپ اور جاپان کے لئے ایک تالیف کر رہا ہے جس میں علاوہ اسلامی تعلیم کے قرآنی تعلیم اور انجیلی تعلیم کا مقابلہ کر کے دکھلایا جائے گا اور نیز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اخلاق کا مقابلہ ہوگا ۔ دوسرے یہ امر ہے کہ من الرحمن کسی قدر چھپ کر رہ گیا ہے ۔ اس کی تکمیل کے لئے بھی فکر کیا جاتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو یہ سب مقاصد انجام پذیر ہو جائیں گے کہ ہر ایک قدرت اُسی کو ہے ۔ والسلام ۱۷ مارچ ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ ☆☆☆