مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 167

مکتوبات احمد ۱۶۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی نواب صاحب سردار محمد علی خان سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ دو سو اکیاسی روپیہ آں محب کل کی ڈاک میں مجھ کو مل گئے ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ جس وقت آپ کا روپیہ پہنچا ہے مجھ کو اتفا قا نہایت ضرورت در پیش تھی ۔ موقعہ پر آنے کی وجہ سے میں جانتا ہوں که خداوند کریم و قادر اس خدمت الہی کا آپ کو بہت اجر دے گا۔ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ لا آج مجھ کو صبح کی نماز کے وقت بہت تضرع اور ابتہال سے آپ کے لئے دعا کرنے کا وقت ملا ۔ یقین کہ خدا تعالیٰ اس کو قبول کرے گا اور جس طرح چاہے گا اس کی برکات ظاہر کرے گا۔ میں آپ کو خبر دے چکا ہوں کہ میں نے پہلے بھی بشارت کے طور پر ایک امر دیکھا ہوا ہے۔ گو میں ابھی اس کو کسی خاص مطلب یا کسی خاص وقت سے منسوب نہیں کر سکتا ۔ تاہم بفضلہ تعالیٰ جانتا ہوں کہ وہ آپ کے لئے کسی بہتری کی بشارت ہے اور کوئی اعلیٰ درجہ کی بہتری ہے ۔ جو اپنے مقررہ وقت پر ظاہر ہوگی ۔ والله اعلم بالصواب ۔ خداوند ذوالجلال کی جناب میں کوئی کمی نہیں ۔ اُس کی ذات میں بڑی بڑی عجائب قدرتیں ہیں اور وہی لوگ ان قدرتوں کو دیکھتے ہیں کہ جو وفاداری کے ساتھ اس کے تابع ہو جاتے ہیں ۔ جو شخص عہد وفا کو نہیں توڑتا اور صدق قدم سے نہیں ہارتا اور حسن ظن کو نہیں چھوڑتا ، اس کی مراد پوری کرنے کے لئے اگر خدا تعالیٰ بڑے بڑے محالات کو ممکنات کر دیوے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ ایسے بندوں کا اس کی نظر میں بڑا ہی قدر ہے، کہ جو کسی طرح اس کے دروازہ کو چھوڑ نا نہیں چاہتے اور شتاب باز اور بے وفا نہیں ہیں ۔ یہ عاجز انشاء اللہ العزیز ۲۰ جنوری ۱۸۹۲ء کو لاہور جائے گا اور ارادہ ہے کہ تین چار ہفتہ تک ا المائده: ۹۴