مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 145 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 145

مکتوبات احمد الده جلد دوم حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ تعارفی نوٹ ذیل کے خطوط حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رئیس مالیر کوٹلہ کے نام ہیں ۔ آپ کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں آٹھویں نمبر پر کیا ہے اور تفصیل سے حالات درج کر کے آپ کے اخلاص کی تعریف کی ہے ۔ آپ کی بیعت ۱۹ نومبر ۱۸۹۰ء کی ہے ۔ آپ ان خوش قسمت صحابہ کرام میں سے ہیں کہ جن کا نام ۳۱۳ صحابہ میں نہ صرف ایک بار آئینہ کمالات اسلام میں آیا بلکہ دوسری بارضمیمہ انجام آتھم میں بھی درج ہوا۔ آپ کی اہلیہ محترمہ امة الحمید بیگم صاحبہ کو حضور نے اپنی بیٹی بنایا ۔ بالآخر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے عقد کر کے آپ کو اپنی فرزندی میں لیا۔ بعد میں آپ کے صاحبزادہ حضرت نواب محمد عبداللہ خاں صاحب بھی حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سے عقد ہونے پر حضور کی فرزندی میں آ گئے ۔ اس طرح یہ خاندان حضرت عثمان ذوالنورین کا مماثل ہو گیا ۔ نواب صاحب کی اولاد میں سے کئی صاحبزادیاں حضور کے خاندان میں بیاہی جا کر خواتین مبارکہ میں شمار ہو چکی ہیں اور آپ کی اولاد میں سے کئی صاحبزادگان کی حضور کے خاندان میں شادیاں ہوئی ہیں ۔ آپ کی ایک صاحبزادی حضور کے مبشر بیٹے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے عقد میں آئیں ۔ نواب صاحب دسمبر ۱۹۰۱ء میں ہجرت کر کے قادیان چلے آئے اور عرصہ دراز تک سلسلہ کی مختلف رنگ میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں ۔ آپ کو حضور نے تحریر فرمایا کہ :۔ وو میں آپ سے محبت محبت رکھتا ہوں اور آپ کو ان مخلصین میں سے سمجھتا ہوں جو صرف چھ سات آدمی ہیں۔ نیز یہ بھی تحریر فرمایا کہ میں آپ سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسا کہ اپنے فرزند عزیز سے محبت ہوتی ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اس جہان کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دارالسلام میں آپ کی ملاقات کی