مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 126

مکتوبات احمد ۱۲۶ جلد دوم سواس کے حکم کا منتظر رہنا چاہئے اور صبر کے ساتھ راہ دیکھنا چاہئے ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير لے جب آسمان سے بارش نازل ہوتی ہے اور ایک وادی کو پُر کرتی ہے اور زور سے چلنا چاہتی ہے تو یہ قانون قدرت ہے کہ اس پر ایک قسم کی جھاگ آ جاتی ہے وہ جھاگ بظاہر ایک غلبہ اور فوقیت رکھتی ہے کہ پانی اس کے نیچے اور وہ اوپر ہوتی ہے بلکہ بسا اوقات اس قدر بڑھتی ہے کہ پانی کے اوپر کی سطح کو ڈھانک لیتی ہے لیکن بہت جلد نابود کی جاتی ہے اور پانی جو لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی چیز ہے باقی رہ جاتی ہے۔ عبدالرحمن نو مسلم لڑکا اسی جگہ پر ہے اور شاید ضعف کی حالت میں ابھی سفر کرنا آنمکرم کا مناسب نہ ہو ۔ اگر ایما فرماویں تو نامبردہ کو آپ کی طرف روانہ کیا جائے ۔ نوٹ : عبدالرحمن نو مسلم وہی لڑکا ہے جو آج شیخ عبدالرحمن ماسٹر بی ۔ اے مصنف کتب متعددہ ہے ۔ ( عرفانی ) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۸۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ معلوم نہیں کہ اب آئمکرم کی طبیعت کیسی ہے ۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جلد تر شفا بخشے ۔ اس عاجز کو آئمکرم نے قادیان کی سڑک پر لیکھرام کے اشعار دیئے تھے ۔ ان کی طرف خیال کرنا ایسا فراموش ہو گیا کہ کبھی یاد نہ آیا ۔ آنمکرم نے ایک دو مرتبہ لکھا بھی مگر پھر بھی بھول گیا ۔ اب انشاء اللہ القدیر بقیہ مضمون کو جلد ختم کر کے اس طرف متوجہ ہوں گا۔ بباعث علالت طبع و دورہ مرض حافظہ میں بہت قصور ہو گیا ہے۔ دو تین روز سے اس قدر دورہ مرض ہوا کہ ضعف بہت ہو گیا اور کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ مطبع سے بار بار مطالبہ ہے کہ بقیہ مضمون بھیجنا چاہئے مگر طاقت نہیں کہ کچھ لکھ سکوں ۔ فضل احمد کا خط نہایت اور غایت درجہ کی التجا سے آیا تھا کہ مولوی صاحب کی خدمت میں ا الملک ۲