مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 114 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 114

مکتوبات احمد ۱۱۴ جلد دوم اور کس راہ سے وقوع میں آئے گا اور بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نرمی کارگر نہیں ہوگی ۔ وَ يَفْعَلُ الله مَا يَشَاء لے لیکن تاہم کچھ مضائقہ نہیں کہ ان لوگوں کی سختی کے عوض میں نرمی اختیار کر کے ادفع بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کے کا ثواب حاصل کیا جائے ۔ اس لڑکے محمد بیگ کے کتنے خط اس مضمون کے پہنچے کہ مولوی صاحب پولیس کے محکمہ میں مجھ کو نو کر کرا دیں ۔ آپ براہ مہربانی اس کو بلا کر نرمی سے سمجھا دیں کہ تیری نسبت انہوں نے بہت کچھ سفارش لکھی ہے اور تیرے لئے جہاں تک گنجائش اور مناسب وقت کچھ فرق نہ ہوگا۔ غرض آئمکرم میری طرف سے اس کے ذہن نشین کر دیں کہ وہ تیری نسبت بہت تاکید کرتے ہیں ۔ اگر محمد بیگ آپ کے ساتھ آنا چاہے تو ساتھ لے آویں ۔ اخویم منشی مولوی عبد الکریم صاحب کی بہت انتظار ہے دیکھیں کب تشریف لاتے ہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۲۱ مارچ ۱۸۹۱ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ ابراهيم: ۲۸ المومنون: ۹۷ والسلام خاکسار غلام احمد از لود یا نه محله اقبال گنج