مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 95
مکتوبات احمد ۹۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی ۔ اخویم مولوی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جس بیمار کے لئے آئمکرم کو تکلیف دینی چاہی تھی وہ بقضائے الہی کل ۱۲ ربیع الاوّل روز دوشنبہ کوگزرگئیں ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - میر عباس علی صاحب جو ایک پرانے مخلص ہیں ۔ نہایت التجا اور تاکید سے لکھتے ہیں کہ میرا لڑکا مڈل تک پڑھا ہوا ہے ۔ انگریزی میں گزارہ کے موافق تحریر کر سکتا ہے ۔ حساب وغیرہ جانتا ہے۔ منشی محمد سراج الدین صاحب جو افسر ڈاکخانہ جات ریاست جموں ہیں ، آپ کی سفارش سے توجہ فرما کر اس کو اپنے سلسلہ میں کہیں نو کر رکھ لیں ۔ ھ لیں ۔اس لئے آپ کی رمت میں سفارش کرتا ہوں کہ آپ خاص اپنی طرف سے اور نیز اس عاجز کی طرف سے سفارش تحریر فرماویں۔ اور جس وقت وہ بلاویں اس لڑکے کو روانہ کر دیا جاوے۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۸ اکتوبر ۱۸۹۰ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۶۳ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی - اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی خدا بخش حامل ہذا جو مجھ سے تعلق بیعت رکھتے ہیں ۔ بہت نیک سرشت اور صاف باطن را اور محب صادق ہیں ۔ مجھے ان کی تکالیف معلوم ہو گئی ہیں وہ شاید تمہیں آدمیوں سے زیادہ کے قرضدار ہیں اور نہایت تلخی میں ان کا زمانہ گزرتا ہے ۔ وطن میں جانا ان کا ترک ہو گیا ہے اور میں نے دریافت کیا ہے کہ یہ سب تکالیف محض دینی ہمدردی کی وجہ سے جس میں آج تک وہ مشغول ہیں ان کو