مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 79

مکتوبات احمد ۷۹ جلد اول آئے گا بلکہ یہ وہ بات ہے جس میں خدا بھی راضی اور ہم بھی اور ہر ایک منصف بھی ۔ اور چونکہ آپ لوگ شرط کے طور پر کچھ روپیہ نہیں مانگتے ۔ صرف دلی سچائی سے نشانوں کا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس لیے اس طرف سے بھی قبول اسلام کے لیے شرط کے طور پر آپ سے کچھ گرفت نہیں بلکہ یہ بات بقول آپ لوگوں کے توفیق ایزدی پر چھوڑی گئی ہے اور اخیر پر دلی جوش سے یہ دعا ہے کہ خداوند قادر و کریم بعد دکھلا نے کسی نشان کے آپ لوگوں کو غیب سے قوت ہدایت پانے کی بخشے ۔ تا آپ لوگ مائدہ رحمت الہی پر حاضر ہو کر پھر محروم نہ رہیں ۔ اے قادر مطلق کریم و رحیم ہم میں اور ان میں سچا فیصلہ کر اور تو ہی بہتر فیصلہ کرنے والا ہے اور کوئی نہیں کہ بجز تیرے فیصلہ کر سکے ۔ آمین ثم آمین ۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمُدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - * خاکسار احقر عباد الله غلام احمد علی اللہ عنہ شہادت گواهان حاضر الوقت ہم لوگ جن کے نام نیچے درج ہیں اس معاہدہ فریقین کے گواہ ہیں ۔ ہمارے رو برو ساہوکاران قادیان نے جن کے نام اوپر درج ہیں اپنے خط کے مضمون کو حلفاً تصدیق کیا اور اسی طرح مرزاغلام احمد صاحب نے بھی ۔ گواه شد گواه شد گواه شد میر عباس علی لودھیانوی فقیر عبد اللہ سنوری شہاب الدین تھہ غلام نبی والا مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۹۱-۹۲ ( مطبوعہ ریاض ہندا مرتسر )