مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 61
مکتوبات احمد ٦١ جلد اول لکھے میں جو وید میں درج ہوں ، دو تین جز بمقابلہ فرقان مجید لکھ کر دکھا دے ۔ یا خدا کی خالقیت سے عاجز ہونے پر یا نجات ابدی دینے سے عاجز ہونے پر۔ بمقابلہ ہمارے دلائل کے وید سے دلائل نکال کر ھے اور پانسو روپیہ فی الفور ہم سے لے لے ۔ اور وہ جو کہتا ہے کہ فرقان مجید تو ریت واجیل سے نکالا گیا ہے تو اُس کو چاہئے کہ اگر وید سے کام نہیں بنتا تو توریت وانجیل سے مدد لے اور اگر تو ریت یا انجیل وہ دلائل جو فرقان مجید پیش کرتا ہے پیش کر دیں گے تو ہم تب بھی کھڑک سنگھ کو پانسور و پیہ نقد دیں گے ایک ٹو نبو تعدادی پانسور و پیہ بھی لکھ کر ہم بھیج دیتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے جواب میں خاموش رہے اور کچھ غیرت اور شرم اُس کو نہ آوے تو معلوم کرنا چاہئے کہ بڑا بے حیا اور بے شرم ہے کہ ایسی پاک اور مقدس کتاب کی ہتک کرتا ہے کہ جس کی ثانی حکمت اور فلسفہ میں اور کوئی کتاب نہیں ۔ تین ماہ سے بنام اُس کے بوعدہ انعام پانسور و پیہ ہمارا مضمون چھپ رہا ہے ۔ اُس نے آج تک کون سے دلائل وید کے پیش کرے۔ شرم چه کتی است که پیش مرداں بیاید ۔ اور پہلی نشانی جو ہم نے عنوان اس مضمون میں لکھی ہے اُس کا مطلب یہ ہے کہ فرقان مجید اپنے احکام میں سب کتابوں سے کامل تر ہے اور ہماری موجودہ حالت کے عین مطابق ہے اور جس قدر فرقان مجید میں احکام ہدایت حسب حالت موجودہ دنیا کے مندرج ہیں کسی اور کتاب میں ہرگز نہیں۔ اگر کھڑک سنگھ وید، توریت ، انجیل میں یہ سب احکام نکال دیں تو اس پر بھی ہم پانسور و پیہ دینے کی شرط کرتے ہیں ۔ اگر کچھ شرم ہو گی تو ضرور بمقابلہ اس کے وید سے بحوالہ پتہ ونشان لکھے گا۔ ورنہ خود پیڑ کے جن کو یہ بہکا رہا ہے سمجھ جائیں گے کہ یہ جھوٹا ہے ۔ کون منصف اس عذر کو سن سکتا ہے کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ تمہارا وید محض ناقص ہے۔ تم یہ احکام وید سے نکال دو اگر ناقص نہیں۔ تم یہ جواب دیتے ہو ہمیں فرصت نہیں ۔ وید یہاں موجود نہیں ۔“ بھلا یہ کیا جواب ہے؟ اس جواب سے تو تم جھوٹے ٹھہرتے ہو۔جس حالت میں ہم پانسور و پیہ نقد دینا کرتے ہیں ٹو نبو لکھ دیتے ہیں ، رجسٹری کرا دیتے ہیں تو پھر تمہارا وید بھی اگر کچھ چیز ہے تو کس دن کے واسطے رکھا ہوا ہے۔ دس ہمیں دن کی مہلت لے لو ۔ دیانند کو اپنا مددگار بنالو۔ ہم کو وہ احکام نکال دو جو ہم نیچے فرقان مجید سے نکال کر لکھیں گے یا یہ اقرار کرو کہ یہ احکام ہمارے نزدیک نا جائز ہیں ۔ تب پھر ان کے ناجائز ہونے کا نمبر وار وید سے حوالہ دو۔ غرض تم ہمارے ہاتھ سے کہاں بھاگ سکتے ہو اور یہ جو تم محض شرارت سے بارادہ تو ہین حضرت خاتم الانبیاء کی نسبت بدزبانی کرتے ہو، یہ محض تمہاری بداصلی ہے ۔ اپنے پرچہ میں بھی تم نے ایسی ایسی اہانت 66 دو