مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 670 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 670

مکتوبات احمد جلد اول سید مظہر حسین الہ آبادی سے خط و کتابت جناب مولوی صاحب مجمع کمالات ظاہری و باطنی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ جواب کارڈ سے آج سرفرازی حاصل ہوئی ۔ کچھ رنج اور کچھ خوشی ہوئی ۔ خوشی تو اس لئے کہ آپ کی خیریت سے مطلع ہوا اور رنج اس لئے کہ میرے پہلے عریضہ کے گم ہو جانے سے جواب با صواب نہ پہنچا جس پر مشیت ایزدی میں کسی کو کچھ دخل نہیں کچھ اس میں بہتری ہوگی ۔ پھر اپنا حال لکھتا ہوں اور جواب کے واسطے لفافہ بھی رکھتا ہوں خدا کرے پہنچے اور آپ جواب باصواب سے مطلع فرماویں تا کہ مجھے اپنا پتہ ملے ۔ حضرت میری حالت ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے شغل سے اَنَا مَجْبُورٌ کی صدا دل گم گشتہ سے سنتا ہوں اور ہمہ اوست کا جلوہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں کثرت میں وحدت اور وحدت میں کثرت معلوم ہوتی ہے۔ متکلمین لائے نفی جنس کی خبر ہا محذوف کرتے ہیں اور اللہ کو بمعنی معبود برحق کے کہتے ہیں ۔ یہ معنے مجھے تاویلی معلوم ہوتے ہیں صوفیاء لائے نفی کی خبر غیر اللہ محذوف کرتے ہیں اور الہ بمعنی مطلق معبود کے کہتے ہیں یہ معنی ہمہ اوست کو ثابت کرتے ہیں اور مطابق قرآن اور حدیث معلوم ہوتے ہیں ۔ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ لے سے بھی ہمہ اوست کی تصدیق ہوتی ہے اور آیت أَجَعَلَ الْأَلِهَةَ إِلهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عَجَابٌ کے بھی اسی کو ثابت کرتی ہے ۔ پنجگا نہ نماز میں ہم لا اله غیرک کہتے ہیں اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے پڑھتے ہیں ۔ یہ سب آیتیں اور حدیثیں صاف صاف کہتی ہیں کہ مجبوروں پر احکام تکلیفی صادر ہوتے ہیں غایت درجہ یہ کہ ہے کہ مومنین بجا آوری احکام پر مجبور ہیں اور کفار و مشرکین عدم تعمیل احکام پر مجبور کئے گئے ہیں کسی کو ذرا بھی اختیار نہیں ۔ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ اخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا کے بھی اسی کا شاہد ہے جب میں بے خودی کے عالم میں ان مطالب و دلائل کو مسلمان سے بیان کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ قرآن اور حدیث پر عقیدہ رکھ کر عمل کرو تو اللہ پاک مقبول کرے گا اور سینہ کھول دے گا ۔ متکلمین کی اٹکلیں ہیں اور تاویلیں ہیں ان سے کوئی سچا مومن نہیں ہو سکتا تو مجھے الحديد : ۴ ۲ ص : ٦ ٣ الفاتحة : ٢٥ هود : ۵۷