مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 663 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 663

مکتوبات احمد ۶۶۳ جلد اول نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ذَلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ قولہ: میں نے سنا ہے کہ آپ کے ایک بھائی اپنے آپ کو صاحب الہام اور لال بیگ کا چیلہ بتلاتے ہیں ۔ نکالتی اقول: الہام کی بات آپ نے خوب کہی ۔ وجودیت کی رگ کیا کیا افترا آپ کے منہ سے ہے ۔ نہ معلوم وجودیوں کو ناحق جھوٹ بولنے سے کیا مزہ آتا ہے۔ اس کا یہی باعث ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولا پھر اس کا اوروں کے لئے منہ کھل جاتا ہے۔ اب واضح ہو کہ یہ شخص اپنے تئیں ملہم نہیں کہلا تا بلکہ اس خدائے عز وجل کا قائل ہی نہیں جو اپنے نیک بندوں کو الہام دیتا ہے ۔ ہاں لال بیگ کا جھنڈا کھڑا کیا ہوا ہے ۔ بات یہ ہے کہ دراصل وہ آپ کی طرح اوّل وجو دی تھا۔ پھر جیسا کہ وجودی ترقی کر کے دہر یہ بنتے ہیں اور انکار صانع تک نوبت پہنچاتے ہیں ۔ اس بیچارہ کی بھی وجودیت کی شامت سے اسی حد تک نوبت پہنچی یہاں تک کہ وجودیت کے جتنے اللہ اور رسول کی نسبت بھی زبان درازیاں کرائیں اب اسی جن کی ترغیب سے بقول آپ کے بھنگیوں کے چیلہ کرنے کا ڈھنگ نکالا ہے۔ مگر حضرت یہ آپ کا بھائی بُرا نہیں اور نہ آپ بُرے ہیں ۔ بلکہ دراصل مایه یہ وجودی مذہب ہی بُرا ہے جس کا ادنیٰ نمونہ یہ ہے ۔ آپ کے اس بھائی کا حقیقی بھائی بھی وجودی ہے اور مرشد اس کا گلاب شاہ نام ایک بھاری وجودی ہے اور اللہ اور رسول سے بالکل روگرداں ہے۔ قرآن شریف کی نسبت وہ کہتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ بنا لیا تھا۔ جیسا کہ اکثر وجودیوں کا یہی اعتقاد ہے ۔ اس پر دلیل پیدا کرنے کے لئے وجودی مذہب سے اس نے یہ نکتہ لیا ہے کہ جس حالت میں مخلوق حقیقت میں خدا ہی ہے تو پھر اور خدا کون ہے جو قرآن کو نازل کرتا ۔ یہ شخص یہ بھی کہتا ہے جو یہ ہے کہ باوانا تک کا گرنتھ قرآن شریف سے اچھا ہے اور بھنگ، چرس وشراب وغیرہ کو حلال جانتا ہے۔ غرض یہ لوگ تو آپ کے ہی بھائی ہیں میرا بھائی تو ان میں سے کوئی نہیں ۔ میرا ایک بھائی تھا مدت ہوئی وہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں ۔ فَتَدَبَّرُوا وَتَنَدَّمُوا ۔ قولہ: ان کو دنیا کمانے کی خوب تد بیر سوجھی ۔ ل التوبة : ٦٣