مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 579
مکتوبات احمد ۵۷۹ جلد اول یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سب کو رخصت کر دیا اور فرمایا کہ اب مجھ کو تمہاری حفاظت کی حاجت نہیں ۔ سو اسی طرح سمجھیں کہ ایک مرتبہ اس عاجز کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا کہ ”اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے اوپر سے مدد کر سکتا ہوں لیے پھر جب وہ قادر رحمن رحیم ساتھ ہے اور اُس کی طرف سے مواعید ہیں تو کیا غم ہے دنیا دار کیا چیز ہیں اور کیا حقیقت ۔ تا ان کے سامنے لجاجت کی جائے اور اگر خدا چاہتا تو اُن کو ایسا سخت دل نہ کرتا ۔ پر اُس نے یہی چاہا تا اُس کے نشان ظاہر ہوں کی تاریخ ۲۴ راکتو بر ۱۸۸۳ء مطابق ۲۰ رذی الحجہ ۱۳۰۰ھ مکتوب نمبر ۳۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب - ال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ و بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچ کر باعث مسرت خاطر ہوا۔ آپ نے بہت کچھ کوشش کی ہے اور مجھ کو یقین ہے کہ خدا تعالیٰ اس کا اجر ضائع نہیں کرے گا سو گو آپ نے کیسی ہی تکالیف اُٹھائی ہوں پھر جب کہ مولیٰ کریم کی راہ میں ہیں تو خوش ہونا چاہئے کہ اس کریم مطلق نے اس تکلیف کشی کہ ہیں کی میں ہیں تو نا چاہئے کہ اس کریم مطلق نے اس تکلیف کشی کے لائق سمجھا ۔ اس عاجز کو خدا وند کریم نے ایک خبر دی تھی جس کو حصہ ثالث میں چھاپ دیا تھا یعنی یہ کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ " یعنی تیری مددوہ مردان دین کریں گے جن کے دل میں ہم آسمان سے آپ ڈالیں گے ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو سب سے زیادہ اس عاجز کے انصار میں سے بنایا اور اس ناچیز کو آپ کے وجود سے فخر ہے اور اپنے خداوند کریم کی طرف سے آپ کو ایک رحمت مجسم خیال کرتا ہے اگر لوگ روگردان ہیں اور متوجہ نہیں ہوتے تو آپ اس سے ذرا متفکر نہ ہوں ۔ خدا تعالیٰ ہر یک دل پر متصرف ہے اور اُس کا قوی ہاتھ ذرہ ذرہ پر قابض ہو رہا ہے۔ اگر وہ چاہتا تو دلوں میں ارادت پیدا کر دیتا۔ مخلوق کیا چیز ہے اور اُس ا تذکرہ صفحہ ۸۹ ۔ ایڈیشن چہارم کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۹ اخبار الحکم نمبر ۳۰ جلد ۳ ۲۴ را گست ۱۸۹۹ء