مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 505
مکتوبات احمد ۵۰۵ جلد اول وو عرض حال جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے محض فضل سے اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی ہے اور میرے ہاتھ میں قلم اور سلسلہ کی قلمی خدمت کیلئے ایک جوش دیا ہے اسی وقت سے مجھے یہ دھن اور آرزو رہی ہے کہ میں اپنے سید و مولی امام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان تحریروں اور نوشتوں کو جمع کر کے شائع کروں جو ایسے وقت اور حال کی ہیں، جب دنیا میں ایک گمنام انسان کی طرح زندگی بسر کرتے تھے اور میری غرض ایسی تحریروں کے جمع کرنے سے یہ تھی اور ہے کہ اس طرح پر آپ کی سوانح کے لئے ایک مواد جمع ہو جاوے۔ چنانچہ اس جوش اور شوق کا نتیجہ تھا کہ میں نے ۱۸۹۹ء میں پرانی تحریریں“ کے نام سے ایک پمفلٹ شائع کیا جس میں ۱۸۷۸ء کے وہ مضامین تھے جو آپ نے برادر ہند، آفتاب پنجاب وغیرہ اخبارات میں شائع فرمائے تھے۔ اس کے بعد میں اس سلسلہ میں ایک مبسوط مجموعہ آپ کے مکتوبات کا شائع کرتا ہوں اور یہ پہلی جلد ہے مکتوبات کی ترتیب میں مجھے بہت عرصہ تک غور کرنا پڑا کبھی بلحاظ سنین کے ترتیب کرتا اور کبھی بلحاظ مضامین ۔ آخر بڑے غور وفکر کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اسم وار ہو جاوے تو اچھا ہے اور جہاں مکتوبات ایک شخص کے نام بہت ہی کم ہو نگے وہاں ایک جلد متفرق مکتوبات کی مرتب کی جاوے۔ بہر حال اس سلسلہ میں سب سے پہلی جلد میر عباس علی شاہ کے نام شائع کرتا ہوں ۔ ان مکتوبات میں حضرت حجۃ اللہ کے عجیب و غریب مسائل تصوف کی فلاسفی اور اسرار ناظرین پائیں گے اور معرفت حقیقی کا ایک مصفا چشمہ انہیں ملے گا اور بہت سی پیشگوئیاں انہیں نظر آئیں گی۔ میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے توفیق دی کہ اپنے محبوب سید و آقا کے مکتوبات اس کے محبوب دوستوں تک پہنچانے کا فخر حاصل کروں اس کے بعد دوسری جگہ حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ مسیح کے نام کے مکتوبات کی ہوگی ۔ خدا ہی کے فضل سے امید ہے کہ وہ توفیق دے گا اور اسی کی توفیق پر سب انحصار ہے۔ مکتوبات حضرت حکیم الامۃ کے نام کے میرے پاس موجود ہیں ۔امید ہے کہ نان ہے کہ ناظرین اسی مجموعہ کو ذکر حبیب سمجھ کر اس کی قدر کریں گے ۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ احقر الناس یعقوب علی تراب احمدی دفتر الحکم قادیان دار الامان ایڈیٹر الحکم قادیان ۲۴ دسمبر ۱۹۰۸ء