مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 489

مکتوبات احمد ۴۸۹ جلد اول السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب نمبر ۲۸ آپ کا خط مجھ کو ملا سوالات کے جواب حسب ذیل ہیں ۔ ( نمبرا) جو شخص سچی ارادت سے مریدوں میں داخل ہوگا اور سچا مسلمان بن جائے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اُس سے بہتری کرے گا۔ ( نمبر ۲) اگر کوئی معجزہ دیکھنے پر بیعت کے لئے تیار ہے تو اس وقت تک دس ہزار کے رہے قریب اللہ تعالیٰ معجزات دکھا چکا ہے جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں اور اپنی مرضی سے ہمیشہ دکھاتا ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ گزشتہ مجزات میرے لئے کافی نہیں اور میں اپنے اقتراح سے معجزہ چاہتا ہوں تو ایسا آدمی شریر اور بد نصیب ہے۔ خدا تعالیٰ کو نہ اس کی پرواہ ہے نہ اس کی بیعت کی۔ کی ۔ ( نمبر۳) کرشن ہونے کا دعوئی خدا تعالیٰ کی وحی سے ہے ہر ایک ملک میں نبی ہوتے رہے ہیں پس یہ شرارت ہے کہ بغیر علم یقینی کے کرشن کو بُرا کہا جاوے ۔ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ! ( نمبر ۴ ) میں نے ثناء اللہ کو ہر گز نہیں کہا کہ میرے مکان پر نہ آؤ ۔ لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ بلکہ خود اُن آریہ سماج والوں کے مکان پر اترا جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صد ہا گالیاں نکالتے تھے ۔ جن کے گندے رسالے اب تک موجود ہیں ۔ ایک غیرت مند مومن کا کام نہیں کہ ایسے پلید گروہ دشمن اسلام کے گھر میں اُترے۔ نہ میرے پاس وہ آیا نہ آنے کی خواہش ظاہر کی ۔ میں نے اس کو کب کہا تھا کہ تم چوروں کی طرح میرے پاس آؤ۔ وہ ہرگز میرے پاس نہیں آیا۔ ہاں قادیان میں آریہ سماج والوں کے پاس آیا اور اس کی اس حرکت سے قادیان کے مسلمان بھی حیران تھے کہ مولوی کہلا کر دشمنانِ اسلام کے پاس اُترا جن کا طریق تو ہین اسلام ہے ۔ کوئی غیرت مند مسلمان ہرگز قبول نہیں کر سکتا کہ ایسے مکان پر کسی کے ا فاطر: ۲۵