مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 487 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 487

مکتوبات احمد ۴۸۷ جلد اول شي دوسرے یہ کہ چونکہ آسمان سے ایک انقلاب کا ارادہ ہو رہا ہے کہ تا غلط کار اور بدعتی مسلمانوں کو کم کرے اور سچے مسلمان جو کتاب اللہ کے موافق چلتے ہیں ان کو زیادہ کرے تو پھر آپ دنیا کے اسباب سے ڈر کر کیوں اس سلسلہ سے دور رہتے ہیں؟ کیا بجز خدا تعالیٰ کے کوئی اور بھی قادر ہے جس سے ڈرنا چاہئے؟ یقین ہے کہ اگر آپ سچے دل سے، پورے جوش سے، پورے صدق سے، پوری وفا سے اس سلسلہ میں داخل ہوں تو کچھ مدت کے بعد خدا تعالیٰ آپ کیلئے کچھ بندو بست کر دے گا کیونکہ زمین و آسمان دونوں اس کے اختیار میں ہیں ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کھلے کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کیا اور اپنے مال و دولت اقارب کی کچھ بھی پرواہ نہ کی آخرتمیں برس کے بعد خدا نے ان کو بادشاہ کر دیا۔ جو شخص مرد برس بن کر خدا کی طرف آتا ہے اس پر رحم کیا جاتا ہے گو کچھ دیر کے بعد ہی ہو۔ اور جو شخص مخلوق سے ڈرتا ہے اس کی عزت جناب الہی میں نہیں ہوتی کیونکہ وہ شرک پر ہے مخلوق کو خدا کا شریک سمجھتا ہے۔ ایسا شخص ہمیشہ ناقص الدین رہتا ہے۔ مداہنہ سے زندگی بسر کرتا ہے۔ صحبت میں نہیں رہ سکتا۔ ڈرتا ہے کہ کسی کو اطلاع نہ ہو۔ دیکھو طاعون کے دن ہیں ۔ غضب الہی مشتعل ہے۔ اوّل حق کو خوب تحقیق کر لو اور پھر اپنی سب عزت اس پر قربان کر دو اور اس کے لئے دکھ اٹھاؤ، گالیاں سنو تا آسمان پر تمہاری عزت : عزت ہوا اور عقدہ سربستہ اور اقار ۱۷ جون ۱۹۰۲ء بستہ کھل جائے ۔ والسلام غلام احمد حيد اخبار بدر ۱۹ را پریل ۱۹۰۶ ء *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*