مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 485
مکتوبات احمد لد ٢٧ جلد اول اس خط پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام الہی پر مشتمل مہر اُذْكُرُ نِعْمَتِی الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكَ غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِي وَ قُدْرَتِی ہے لگائی تھی ۔ ذیل میں عبارت حضرت مولوی نور الدین صاحب کی ہے جو حضرت صاحب کے حکم سے مراسلہ موصوف کے نیچے لکھی گئی ۔ کیونکہ معلوم ہوا تھا کہ صاحب مکتوب الیہ کی مولوی صاحب سے سابقہ معرفت ہے۔ اس لئے حضرت صاحب نے مناسب خیال فرما کر مولوی صاحب کی طرف سے تھوڑا سا مضمون لکھوا دیا اور وہ یہ ہے۔ خاکسار نورالدین بگرامی خدمت قاضی صاحب ۔ پس السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ گزارش پرداز سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبُّ لَا خِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ، پس بامتثال امر خاتم النبين رسول ربّ العلمين عليه الصلوة والسلام الی یوم الدین کے دردِ دل سے عرض ہے کہ جناب امام زمان علیہ الرضوان کے ارشاد کو دنیا کی بے ثباتی پر نظر کر کے غور سے پڑھیں اور بجائے اس کے کہ آپ گزشتہ بزرگان کی قبور پر توجہ کریں، زندہ امام کے انصار اللہ میں اپنے آپ کو منسلک کر دیں ۔ سارے کمالات اور الہی رضا مندی اطاعت میں ہیں ۔ اور بس (نورالدین ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۵ کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۷۲ بخاری کتاب الايمان باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه حيد الحکم ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۶ ، ۷