مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 476 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 476

مکتوبات احمد جلد اول کتاب عصائے موسیٰ کے نام سے عام مکذبین کے طریق پر شائع کی اور اس میں حضرت اقدس کی نسبت دعوی کیا کہ وہ کذاب ہیں اور میری زندگی میں طاعون سے ہلاک ہو جائیں گے ۔ اس طرح گویا منشی الہی بخش صاحب اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے امتحان کے لئے خدائی فیصلہ کا نفاذ بھی باقی تھا۔ جو حق و باطل میں ہونیوالا تھا۔ منشی الہی بخش نے اپنے الہامات کی بنا پر علی الاعلان یہ کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طاعون سے اس کی زندگی میں فوت ہو جائیں گے اور خود موسیٰ ہونے کا بھی دعوی کیا اور حضرت کو لکھا کہ میں موسیٰ ہوں اور میرے ہاتھ سے آپ کا سلسلہ ہلاک کر دیا جاوے گا ۔ (مفہوم ) اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت کو بذریعہ الہام بشارت دی کہ ایک موسیٰ ہے میں اس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اس کو عزت دوں گا اور جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا ۔ میرے نشان روشن ہو جائیں گے ۔ میرا دشمن ہلاک ہو گیا ( یعنی ہلاک ہو جائے گا ) ہن اس دا لیکھا خدا نال جا پیا اے لیے یہ الہامات قبل از وقت اخبار الحکم اور بدر میں شائع ہو گئے ۔ یہ مارچ ۱۹۰۷ ء کی بات ہے ان الہامات کی اشاعت کے سترھویں دن بعد ۷ را پریل ۱۹۰۷ ء کو با بوالہی بخش صاحب ( جو حضرت مسیح موعود کا اپنی زندگی میں طاعون سے ہلاک ہونے کا اعلان کرتے تھے ۔ خود طاعون میں مبتلا ہو کر فوت ہو گیا اور اس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فیصلہ سے حق اور باطل میں امتیاز کر دیا اور بتا دیا کہ الہی بخش اپنے دعاوی میں کا ذب اور حضرت مرزا صاحب صادق ہیں ولله الحمد تفصیلی تذکرہ انشاء اللہ العزیز انجام المكذ بین میں ہوگا ۔ وبالله التوفيق هو نعم المولى ونعم الرفيق - (عرفانی) ا تذکرہ صفحه ۵۹۹،۵۹۶ ایڈیشن چهارم