مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 461
مکتوبات احمد ٤٦١ جلد اول مکتوب نمبر ۲۱ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی مولوی غلام دستگیر صاحب ۔ بعد ما و جب آپ کا خط پہنچا۔ میں بہت خوش ہوا کہ آپ نے مباہلہ میں آ نا منظور کر لیا ہے مگر آپ کے کے خط خط میں بعض ایسے امور ہیں جو تصفیہ طلب ہیں اور نیز آپ نے قطعی طور پر لاہور آنے کی تاریخ نہیں لکھی۔ اس لئے میں اس وقت مجھی اخویم حکیم فضل دین صاحب کو آپ کے پاس بھیجتا ہوں ۔ امید کہ آپ ہر طرح سے تصفیہ کر کے حکیم صاحب موصوف کے ساتھ لاہور میں مباہلہ کے لئے چلے آویں گے اور پھر حکیم صاحب میرے نام تا ر دے دیں گے تو میں انشاء اللہ بلا توقف لاہور میں پہنچ جاؤں گا ۔ مگر یہ ضروری ہوگا کہ آپ اُن مراتب کا تصفیہ کر دیں جن کو حکیم صاحب زبانی آ کر کریں گے۔ والسلام على من اتبع الهدى الراقم مرزا غلام احمد یکم شعبان ۱۳۱۴ھ (۶ رجنوری ۱۸۹۷ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الفضل ( قادیان ) ۲۴ ستمبر ۱۹۴۳ء صفحه ۳