مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 459
مکتوبات احمد لدهم جلد اول مولوی غلام دستگیر صاحب نے جواب بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا۔ اس نے زبانی کہا کہ میں تو مباہلہ کے لئے آگیا ۔ اس پر حکیم صاحب نے کہا کہ آپ اس خط کا جواب اشتہار سے شائع کرو۔ حضرت اقدس دس شعبان تک آجاویں گے۔ مگر وہ اس پر رضا مند نہ ہوا، چلا گیا ۔ مگر اس نے ایک کتاب میں مباہلہ کر لیا اور مباہلہ کے موافق حضرت اقدس کی زندگی میں فوت ہو گیا ۔ چنانچہ حضرت صاحب کی تصانیف میں اس نشان کو درج کیا گیا ہے۔ نزول مسیح میں آپ نے لکھا ہے کہ پھر پنجاب میں مولوی غلام دستگیر اٹھا اور اپنے تئیں کچھ سمجھا اور اس نے اپنی کتاب میں میرے مقابلہ میں یہ لکھا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے گا اور کئی سال ہو گئے غلام دستگیر مر گیا اور وہ کتاب چھپی ہوئی موجود ہے ۔ ( نزول المسیح صفحه (۳) غرض اس طرح اس کا انجام ہوا۔ اب میں مولوی غلام دستگیر صاحب کا خط اور اس کے جواب کے اشتہار درج کر دیتا ہوں ۔ ( عرفانی الکبیر )