مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 443
مکتوبات احمد ۴۴۳ جلد اول مکتوب نمبر ۱۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم مولوی محمد احمد صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسب استفسار آپ کے عرض کیا جاتا ہے کہ مجھے حضرت مولوی محمد بشیر صاحب سے مسئلہ حیات و وفات مسیح ابن مریم علیہ السلام میں بحث کرنا بدل و جان منظور ہے ۔ پہلے بہر حال یہی ہو گی بعد اس کے حضرت مولوی صاحب ان کے نزول کے بارے میں بھی بحث کر لیں ۔ بحث تحریری ہوگی ۔ ہر ایک فریق سوال یا جواب لکھ کر حاضرین کو سنا دے گا ۔ والسلام ۱۵ اکتوبر ۱ ۱۸۹ء مکتوب نمبر ۱۵ خاکسار غلام احمد عفی عنہ مجھے یہ منظور ہے کہ اوّل حضرت مسیح ابن مریم کی وفات حیات کے بارے میں بحث ہو ۔ اس بحث کے تصفیہ کے بعد پھر ان کے نزول اور اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں مباحثہ کیا جائے اور جو شخص طرفین میں سے ترک بحث کرے گا اس کا گریز سمجھا جائے گا ۔ الحق الصریح صفحه ۲۵) نوٹ : مولوی محمد بشیر صاحب کے ایک اعلان کے جواب میں رقم فرمایا تھا جو ان کے شائع کردہ مباحثہ دہلی بنام الحق الصريح في اثبات حيات المسیح صفحہ ۲۵ پر درج ہے۔ مگر اس کے نیچے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستخط یا نام نہیں لکھا گیا ۔ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔