مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 393
مکتوبات احمد ۳۹۳ جلد اول کی حفاظت کریں گے اور اپنی طرف سے ایسے لوگوں کو بھیجتے رہیں گے کہ جو کمالات نبوت پا کر اور حق جل و علی اور اس کے بندوں میں واسطہ بن کر راہ راست کی لوگوں کو ہدایت کریں گے اور حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ جو شخص اپنے وقت کے امام کو شناخت نہیں کرتا اس کی موت جو وقت امام کو جاہلوں کی سی موت ہوگی اور حقانی معرفت اور حقیقی ایمان سے بے نصیب رہے گا ۔ اب آپ ناراض نہ ہوں ۔ آپ کے دونوں خطوں سے سخت بدگمانی کی بو آتی ہے جس حالت میں مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہر ایک صدی کے سر پر مجدد کے آنے کی خبر دی ہے تو آپ قطعاً اس خبر کا انکار کر کے کس طرح بھاگ سکتے ہیں یا کیونکر آپ اس بات کو چھپا سکتے ہیں کہ یا کو ہا بلا شبہ صدی کے سر پر ایک مجدد کا آنا ضروری ہے۔ جب تک آپ کو اس بات کی اطلاع نہ دی جاتی کہ خبر کا فلاں کسی مصداق ہے تب تک آپ کا یہ قول ہونا چاہیے تھا کہ ہم بلا شبہ ایمان لاتے ہیں کہ بر طبق پیشگوئی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوئی مجد درصدی کے سر پر پیدا ہو گیا ہے جس کی ہم کو آج تک خبر نہیں اور جب آپ کو ایک شخص نے اطلاع دے دی کہ وہ مجدد میں ہوں ۔ اور بہت سے انوار و برکات ظاہر کرنے سے خدا تعالیٰ نے اس کی مجددیت ثابت کی۔ تو پھر آپ کو اگر کچھ شک تھا تو آپ جیفہ دنیا سے چند روز فراغت کر کے اس کی خدمت میں دوڑتے اور اس سے تسلی اور تشفی کر لیتے ۔ اے عزیز و ! دنیا روزے چند آخر کار با خداوند ، تعالیٰ کی جناب میں کسی کا تکبر پیش نہیں جاتا۔ جیسے رسول کے انکار سے کفر لازم آتا ہے ایسا ہی امام وقت کے انکار سے اس قد رضعیف ایمان ہو جاتا ہے کہ آخر سلپ ایمان تک نوبت پہنچتی ہے۔ ۔ مکھی بحثیں اس جگہ پیش نہیں جاتیں ۔ ایمان حقیقی اور یقین کامل وہ نعمت ہے کہ بجز التزام كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے کبھی ہاتھ نہیں آتا ۔ اور لاف و گزاف اِس جناب میں پیش نہیں جاتی اور اگر اس عاجز نے کسی مدد کے لئے کہا تو برعایت ظاہر اسباب کہا ۔ ورنہ یہ عاجز مخلوق کو بیچ اور لاشے سمجھتا ہے۔ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ۔ خدا کرے کہ آپ ان خیالات سے توبہ کریں کہ مرگ نزدیک ہے اور اگر دل میں وساوس ہوں تو بکثرت ملاقات کریں ۔ تا اگر خدا چاہے تو ایمان سلامت لے جائیں ۔ فَتُوبُوا ثُمَّ تُوبُوا - ثُمَّ توبوا۔ والسلام على من اتبع الهدی دواشتہار بھیجے جاتے ہیں ان کو غور سے پڑھیں غلام احمد عفی عنہ لى التوبة: ١١٩ ٢ المنافقون: ۸ الحکم ۲۸ جولائی ۱۹۳۸ء صفحہ ۹ دسمبر ۱۸۸۴ء