مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 388 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 388

مکتوبات احمد ۳۸۸ جلد اول بیا یہ صداقت پہنچ گئی ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔ افسوس ! کہ آپ کو ان قطعی اور یقینی الہامات سے کہ جو مخالفوں کی شہادت سے بپا یہ ثبوت پہنچ گئے ، کچھ ہدایت نہ ہوئی ۔ کیا صدہا انوار یقینیہ قطعیہ کے سامنے کسی کی پیش جاسکتی ہے؟ خدا تعالیٰ اس اُمت پر رحم کرے اور مرض خفاش سیرتی کو، کہ جو ظلمت سے پیار اور نور سے بغض رکھنے کا موجب ہوا ہے ، آپ دور فرمادے ۔ آمین ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى أَرْبَابِ الصِّدْقِ وَالدِّينِ یکم مارچ ۸۴ ء مطابق ۲ جمادی الاول ۱۳۰۱ھ نوٹ : ۔ اس خط میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علم تعبیر الرویا کے بعض عجیب نکات بیان فرمائے ہیں اور آپ کے دشمن نے آپ کی نسبت جو خواب دیکھا ظاہر کیا۔ جس نے مولوی نور محمد صاحب کو ٹھو کر دی علم تعبیر الرویا کے ذریعہ اس کی صحیح تعبیر پیش کی اور بتایا کہ دشمن کا یہ خواب بھی آپ کی صداقت اور ماموریت کی دلیل ہے اور جہاں خود حضرت پر نازل شدہ الہامات و بشارات میں آپ کی کامیابی کی قبل از وقت پیشگوئیاں ہیں ۔ دشمن کا یہ خواب بھی ان کا مؤید ہے ۔ الحکم ۱۶ جون ۱۸۹۹ء صفحہ ۳۰۲ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆