مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 383 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 383

مکتوبات احمد ۳۸۳ جلد اول مولوی نور محمد صاحب کے نام (تعارفی نوٹ ) لکھو کے ضلع فیروز پور میں مولوی محمد صاحب لکھو کے والے ایک مشہور عالم خاندان کے رکن تھے ۔ انہوں نے پنجابی زبان میں بعض کتابیں ” احوال الآخرت وغیرہ تصنیف کی تھیں اور کچھ قرآن مجید کی تفسیر بھی لکھی ۔ اس خاندان کے بعض افراد کو خواب بینی یا الہام کا بھی دعوی تھا ۔ اسی خاندان کے ایک فرد مولوی نور محمد صاحب بھی تھے۔ میں نے ان کو دیکھا ہے ۔ یہ مکتوب جو میں نیچے درج کر رہا ہوں ، انہیں کے نام ہے۔ میں نے جب ان کو دیکھا تو وہ سلسلہ کے خلاف ضلع گورداسپور میں دورہ کر رہے تھے اور وہ قادیان بھی آئے اور انہیں یہ معلوم تھا کہ حضرت اقدس کے ابنائے عم آپ کے مخالف ہیں۔ اس لئے انہیں بڑی امیدیں تھیں ۔ میرے سامنے کا واقعہ ہے اور میں محمد اللہ عینی شاہد ہوں ۔ وہ ایک گھوڑی پر سوار تھے، مسجد مبارک کے سامنے ایک چبوترہ پر مرزا نظام الدین صاحب بیٹھے ہوئے تھے، ان سے ہی اس نے دریافت کیا کہ نمبر دار مرزا نظام الدین صاحب سے ملنا ہے ۔ مرزا صاحب نے دریافت کیا۔ کیا کام ہے؟ میں ہی ہوں ۔ اس نے کہا کہ یہاں مرزا نے دعوی کیا ہے میں اس کی مخالفت کرنے آیا ہوں ۔ مرزا نظام الدین صاحب نے ہنس کر کہا کہ یہ سمجھا ہوگا کہ ہم ان کے مخالف ہیں۔ یہاں کوئی تقریر نہیں ہو سکتی ۔ روٹی کھانی ہے تو منگوا دیتا ہوں ۔ ورنہ سیدھے چلے جاؤ۔ تمہارا کچھ کام نہیں ۔ اس پر وہ سیدھا بازار کے راستہ چلا گیا۔ بازار میں بھی کسی نے پوچھا نہیں ۔ میں نے مرز انظام الدین صاحب کے جواب کو نہایت نرم الفاظ میں لکھا ہے ورنہ اُنہوں نے تو نہایت خشونت سے اپنے محاورہ میں ان سے کلام کیا تھا ۔ پس یہ وہ نور محمد صاحب ہیں ۔ ( عرفانی کبیر )