مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 362

جلد اول ۳۶۲ مکتوبات احمد نا منظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر ایک پر ہویدا ہو جائے گا۔ لیکن اگر میاں بٹالوی مغلوب ہو گئے تو اُن کی ذلت اور روسیاہی اور جہالت اور نادانی روزِ روشن کی طرح ظاہر ہو جائے گی ۔ اب اگر وہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو یقیناً سمجھو کہ ان کے لئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔ لعنت لعنت لعنت لعنت لعنت (1) (ন) (۳) (لد ) (۵) (۶) (7) (۸) (6) (۱۰) تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی ۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء نوٹ :۔ اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی اور قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے بارے میں دعا کی جائے گی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ میں اس مقابلہ سے عاجز اور قاصر ہوں ۔ تنبیہہ : اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی ۔ آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۲ تا ۶۰۴