مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 331

مکتوبات احمد ۳۳۱ مکتوب نمبر ۱۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي جلد اول مخدومی و مکرمی مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز بسر وچشم تحریری گفتگو کے لئے موجود ہے ۔ اصول پیش کرنے کو بھی میں مانتا ہوں۔ چند سوال آپ کی طرف سے، چند سوال میری طرف سے ہوں اور امر مبحوث عند وفات یا حیات مسیح ہوگا۔ کیونکہ اس عاجز کا دعوی اسی بناء پر ہے ۔ جب بناءٹوٹ جاوے گی تو یہ دعوی خود ٹوٹ جاوے گا ۔ اصل امر وہی ہے ۔ اس وقت بارہ بجے لے تک مجھے بباعث بعض نج کے کاموں کے بالکل فرصت نہیں ۔ بہتر ہے کہ آں مکرم عید کے بعد یعنی شنبہ کے دن کو بحث کے لئے مقرر کریں تا فرصت اور فراغت سے ہر یک شخص حاضر ہو سکے ۔ و ر مئی ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* لے غالبا سہو کا تب ہے ۔ صحیح ۱۲ رمئی تک معلوم ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ ( سید عبدالحی )