مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 323 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 323

مکتوبات احمد ۳۲۳ جلد اول اب میری دانست میں خفیہ طور پر آپ کا مجھ سے ذکر کرنا مناسب نہیں ۔ جب آپ بہر حال اشاعت پر مستعد ہیں تو محض اللہ اس طریق کو منظور کریں ۔ وما اقول الا لله۔ والسلام على من اتبع الهدى ۱۴ مارچ ۱۸۹۱ء از عائذ بالله الصـ مکتوب نمبر ۱۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بالله الصمد غلام احمد ۔ مد غلام احمد عافاه الله الله وايد خاکسار غلام احمد از لودهیانه محله اقبال گنج بخدمت اخویم مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا تار جس میں یہ لکھا تھا کہ تمہارے وکیل بھاگ گئے ان کو لوٹا ؤ یا آپ آؤ ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے، پہنچا۔ اے عزیز ! شکست اور فتح خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جس کو چاہتا ہے فتح مند کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے شکست دیتا ہے۔ کون جانتا ہے کہ واقعی طور پر فتح مند کون ہونے والا ہے اور شکست کھانے والا کون ہے؟ جو آسمان پر قرار پا گیا ہے وہی زمین پر ہوگا گودیر سے سہی لیکن اس عاجز کو تعجب ہے کہ آپ نے کیونکر یہ گمان کر لیا کہ حبی فی اللہ مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ ، بھاگ کر چلے آئے ۔ آپ نے ان کو کب بلایا تھا کہ تا وہ آپ سے اجازت مانگ کر آتے ۔ اصل بات تو اس قدر تھی کہ حافظ محمد یوسف صاحب نے مولوی صاحب ممدوح کی خدمت میں خط لکھا سے بھا تھا کہ مولوی عبدالرحمن اس جگہ آئے ہوئے ہیں ۔ ہم نے ان کو دو تین روز کے لئے ٹھہرا لیا ہے تا ان کے روبر و ہم بعض شبہات اپنے آپ سے دور کرا لیں اور یہ بھی لکھا کہ ہم اس مجلس میں مولوی محمد حسین صاحب کو بھی بلا لیں گے ۔ چونکہ مولوی صاحب موصوف حافظ صاحب کے اصرار کی وجہ سے لاہور میں پہنچے اور منشی امیر الدین صاحب کے مکان پر اترے اور اس تقریب پر حافظ صاحب نے اپنی طرف سے آپ کو بھی بلا لیا ۔ تب مولوی عبد الرحمن صاحب تو عین تذکرہ میں اُٹھ کر چلے گئے اور