مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 309 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 309

مکتوبات احمد ۳۰۹ جلد اول اتنا ہی تھوڑا ہے ۔ ۲۷ جولائی ۸۶ ء کو آریوں نے ایک اشتہار دیا تھا کہ ہمیں اپنے پرمیشر کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ ہرگز بیٹا پیدا نہیں ہوگا۔ ابد تک نہیں ہوگا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی ہندو نجم نے اُن کی اطمینان کی ہوگی اور یہ اشتہار عام طور پر پنجاب اور ہندوستان میں شائع کئے گئے تھے ۔ اب آپ سوچ کر دیکھیں کہ بر طبق اشتہار ۸ ر ا پریل ۸۶ ء بیٹا پیدا ہو جانا جو مصدق پیشگوئی ہے۔ یہ موجب ہتک اور ندامت آریوں اور دیگر مخالفین کا ہوا یا مسلمانوں کا اس سے ہتک ہو گیا۔ انجیل میں حضرت مسیح کی پیشگوئیاں آپ نے نہیں دیکھیں کہ بھونچال آویں گے ، کال پڑیں گے، وبا پھیلے گی ، لڑائیاں ہوویں گی ۔ نہ کسی وقت کا پتہ نہ کسی مکان کا نشان ۔ مگر اُس وقت کے سچے عیسائیوں کا اس سے کچھ ہتک نہ ہوا۔ آپ کو یادر ہے کہ مخالفین خود ملزم ہیں کیونکہ وہ مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ہر ایک چیز کا قدر و قیمت مقابلہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۲۸ ستمبر ۱۸۸۷ء