مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 255 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 255

مکتوبات احمد ۲۵۵ جلد اول خدا تعالیٰ اُسے بچے کی زندگی میں ہلاک کرے۔ یہ ڈوئی کی اس پیشگوئی کا جواب تھا جو اس نے تمام اہل اسلام کی ہلاکت کیلئے کی تھی ۔ یہ چٹھی بڑی کثرت سے امریکہ کے اخباروں میں شائع ہوئی اور انگلستان کے بعض اخبارات ) نے بھی شائع کیا ۔ یہاں تک کثرت سے اس کی اشاعت ہوئی کہ ہمارے پاس بھی ایسی بہت سی اخبار میں پہنچ گئیں جن میں اس مباہلہ کا ذکر تھا۔ یہاں چونکہ مفصل واقعات لکھنا مقصود نہیں اس لئے اسی قدر پر اکتفا کیا جاتا ہے یہی شخص پیشگوئی کے موافق مر گیا ۔ (ایڈیٹر )