مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 253
مکتوبات احمد ۲۵۳ جلد اول مگر بشپ صاحب منظوری کے لئے رضا مند نہ ہوئے اور جواب میں لکھا کہ مجھے آپ کی چٹھی مورخہ ۱۰ ماه حال پہنچ چکی ہے مگر جو وجوہات پہلی چٹھی میں میرزا غلام احمد صاحب کے ساتھ مباحثہ کرنے سے انکار پر میں دے چکا ہوں ان کو نہ اب میں بدلاتا ہوں اور نہ ان پر کچھ ایزادی کرتا ہوں ۔ آپ نے اپنی پہلی چٹھی کی جو زائد کا پیاں بھیجی ہیں ان کے لئے آپ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔ دستخط جی ۔ اے لاہور ۔ نوٹ : بشپ لیفرائے نے اپنے خط میں جو نکات اُٹھائے ہیں ان کا مفصل جواب ریویو آف ریلیجز جلد نمبر اصفحہ نمبر 9 میں دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے قارئین وہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ ( ناظر اشاعت ) لا ریویو آف ریلجنزار دو ستمبر ۱۹۰۲ء ☆