مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 171
مکتوبات احمد ۱۷۱ جلد اول شرائط انتظام مباحثه قرار یافته ما بین عیسائیاں و مسلمانان (1) یہ مباحثہ امرتسر میں ہوگا ۔ ( ترجمه از انگریزی ) (۲) ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہونگے ۔ پچاس ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب مرزا صاحب کو مسلمانوں کیلئے دیں گے ۔ عیسائیوں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور مسلمانوں کے عیسائی ۔ (۳) مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈپٹی عبداللہ آتھم خاں صاحب عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے۔ (۴) سوائے ان صاحبوں کے اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی ۔ ہاں یہ صاحب تین شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے ہیں مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا ۔ (۵) مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں گے۔ (۶) کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے ۔ (۷) انتظامی معاملات میں صدرانجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا۔ ( ۸ ) دو صد را نجمن ہوں گے ۔ یعنی ایک ایک ہر طرف سے ، جو اس وقت مقرر کئے جائیں گے ۔ (۹) جائے مباحثہ کا تقرر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کے اختیار میں ہوگا۔ (۱۰) وقت مباحثہ ۲ بجے صبح سے ۱۱ بجے صبح تک ہوگا ۔ (11) کل وقت مباحثہ روز مانوں پر تقسیم ہو گا ۔ چھ دن یعنی روز پیرمئی ۲۲ سے ۲۷ مئی تک ہوگا ۔ اس وقت میں مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنا یہ دعویٰ پیش کریں کہ ہر ایک مذہب کی صداقت زندہ نشانات سے ثابت کرنی چاہیے جیسے کہ انہوں نے اپنی چٹھی ۴ را پریل ۱۸۹۳ء موسومہ ڈاکٹر کلارک صاحب میں ظاہر کیا ہے۔ (۱۲) پھر دوسرا سوال اُٹھایا جائے گا ۔ پہلے مسئلہ الوہیت مسیح پر اور پھر مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ کوئی اور سوال جو چاہیں پیش کریں مگر چھ دن کے اندر اندر ۔