مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 159
مکتوبات احمد ۱۵۹ جلد اول امرتسر میڈیکل مشن (۱۸ را پریل ۱۸۸۳ء) جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیان سلامت تسلیم ۔ عنایت نامہ آں صاحب کا وارد ہوا۔ بعد مطالعہ طبیعت شاد ہوئی ، خاص اس بات سے کہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کو آپ جیسے لائق و فائق ملے۔ لیکن چونکہ ہمارا دعویٰ نہ آپ سے، پر جنڈیالہ کے محمد یوں سے ہے ۔ ہم آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں ۔ ان کی طرف ہم نے خط لکھا ہوا ہے اور تاحال جواب کے منتظر ہیں۔ اگر ان کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب و با قاعدہ طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود انہیں خطوط لکھیں ۔ جو آپ کے ارادے مہربانی کے ہیں ۔ اُن پر ظاہر کریں ۔ اگر وہ آپ کو تسلیم کر کے اس جنگ مقدس کیلئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا کچھ عذر نہیں بلکہ عین خوشی ہے۔ چونکہ آپ روشن ضمیر و صاحب کارآزمودہ ہیں ۔ یہ آپ سے مخفی نہ ہوگا کہ اس خاص بحث کیلئے آپ کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہمارا اختیار نہیں بلکہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کا ۔ لہذا آپ انہیں سے فیصلہ کر لیں ۔ بعد ازاں ہم بھی حاضر ہیں آپ کے اور ان کے فیصلہ کرنے ہی کی دیر ہے۔ زیادہ سلام ( راقم ڈاکٹر مارٹن کلارک امرتسر )