The Light of Truth — Page 34
34 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE اشتدت، فلعل الله يصلح أمرنا على يديه، وهو بهذا التقريب يصل وطنه وينجو من تكاليف السفر العنيف، ويتخلّص من مفارقة المألف والأليف، وتُؤجرون عليه من الله الرحيم اللطيف. وما قلتُ إلَّا لله وما أنا إلا ناصح أمين والذين يظنون أن أهل العرب لا يقبلون ولا يسمعون، فليس عندنا جواب هذا الحمق من غير أن نحولق على قولهم ونسترجع على فهمهم . ألا يعلمون أن العربيين سابقون في قبول الحق من الزمان القديم؟ بل هم كالأصل فى ذلك وغيرهم أغصانهم. ثم نقول إن هذا فعل الله رحمةً منه، والعرب أحق وأولى وأقرب برحمته، وإني أجد ريح فضل الله، فلا تتكلموا بكلمات اليأس ولا تكونوا من القانطين. ولا تظنوا ظن السوء، وإن بعض الظن إثم، فاتقوا الظنون الفاسدة التي تتزعج منها أرض إيمان الظانين وتنزعج النية الصالحة، وتكثر وساوس الشياطين. وقوموا متوكلا على الله وقدموا من خير ما استطعتم، وأعِدُّوا لأخيكم من زادٍ يكفيه لسفره البحرى والبرى، وكان الله معكم ووفقكم وهو خير الموفقين. فنرجو من إخلاص أهل الثروة والمقدرة أن يتوجهوا إلى اهتمام هذا الأمر بكل القلب وكل الهمة، ولا حاجة إلى أن تكثر القول ونبالغ في الكلام ونستنهض همم الأحبّاء والمخلصين ببيانات ضرورت بھی سخت ہے پس شائد خدا اس کے ہاتھ پر ہمارے کام کی اصلاح کرے اور وہ اس تقریب سے اپنے وطن میں پہنچ جاوے اور سفر کی سخت مشقتوں سے نجات پاوے اور وطن اور دوستوں کی جدائی سے بھی رہائی ہو اور تم کو خدا تعالی سے اجر ملے اور میں نے صرف اللہ کے لئے یہ باتیں باتیں کی ہیں اور میں امانت سے نصیحت کرنے والا ہوں۔ اور وہ لوگ جن کا یہ گمان ہے کہ عرب کے لوگ قبول نہیں کریں گے اور نہ سنیں گے پس ہمارے پاس اس نادانی کا بجز اس کے اور کوئی جواب نہیں کہ ہم ان کے اس خیال پر لا حول پڑھیں اور ان کی سمجھ پر انا للہ کہیں کیا نہیں جانتے کہ عرب کے لوگ حق کے قبول کرنے میں ہمیشہ اور قدیم زمانہ سے پیش دست رہے ہیں بلکہ وہ اس بات میں جڑ کی طرح ہیں اور دوسرے ان کی شاخیں ہیں۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ یہ ہمارا کاروبار خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک رحمت ہے اور عرب کے لوگ الہی رحمت کے قبول کرنے کے لئے سب سے زیادہ حقدار اور قریب اور نزدیک ہیں اور مجھے خدا تعالیٰ کے فضل کی خوشبو آرہی ہے سو تم نو امیدی کی باتیں مت کرو اور ناامیدوں میں سے مت ہو جاؤ اور بد گمانیوں میں مت پڑو اور بعض ظن گناہ ہیں سو تم ایسے ظن مت کرو جن سے بدگمان انسان کی ایمانی زمین ہل جاتی ہے اور نیت صالحہ میں جنبش آتی ہے اور شیطانی وساوس بڑھتے ہیں۔ اور خدا کے توکل پر کھڑے ہو جاؤ اور کوئی نیکی کر لو جو کر سکتے ہو اور اپنے بھائی کے لئے کچھ زاد سفر بہم پہنچاؤ جو اس کے سفر بحری اور بری کے لئے کافی ہو خدا تمہارے ساتھ ہوا تمہیں توفیق دے ہو اور نہیں دے اور وہ بہتر توفیق دہندہ ہے۔ پس ہم اہل مقدور دوستوں کے اخلاص سے امید رکھتے ہیں کہ اس کام کے اہتمام کی طرف سارے دل اور ساری ہمت سے مصروف ہوں اور ہمیں کچھ حاجت نہیں کہ ہم زیادہ کہیں اور کلام میں مبالغہ کریں اور پر تکلف بیانوں سے اپنے دوستوں اور مخلصوں کو تحریک دیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان کے لئے اشارت کافی ہو گی لِلہ کام کرنا