The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 382 of 566

The Light of Truth — Page 382

THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO 382 ثم مع ذلك لا يخفى عليكم أنّ بلاد العرب والشام خالية عن أهل هذه الادعاء، ولن تسمع أثرًا منه في تلك الأرجاء، ولكنكم تعلمون أني أقول من بضع سنين بأمر رب العالمين، إنّي أنا المسيح الموعود والمهدى المسعود، وأنتم تكفّرونني وتلعنونني وتكذبونني، وجاءتكم البينات وأزيلت الشبهات، ثم كنتم على التكفير مصرين. أعجبتم أن جاءكم منذر منكم على رأس المائة في وقت نزول المصائب على الملة واشتداد العلة، وكنتم تنتظرون من قبل كانتظار الأهلة، وقد جاء كم في أيام إحاطة الضلالات وتغير الحالات، بعدما ترك الناس الحقيقة، وفارقوا الطريقة؟ ألا تنظرون أو صرتم كالعمين؟ ألا تذكرون ما قال عالم الغيب وهو أصدق القائلين، وبشركم بإمام آت في كتابه المبين، وقال ثُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ - وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ، ولكل ثلة إمام، فانظروا هل فيه كلام، فأين تفرون من إمام الآخرين. 1. الواقعة : ۴۰، ۴۱ الناشر پھر یہ بھی تم پر پوشیدہ نہیں کہ بلاد عرب اور شام ایسے مدعی کے وجود سے خالی ہیں اور ان اطراف میں ایسے مدعی کانشان نہیں پایا جاتا مگر تم جانتے ہو کہ میں کئی برس سے بامر رب العالمین کہہ رہا ہوں کہ میں مسیح موعود اور مہدی مسعود ہوں ، اور تم مجھے کافر ٹھہراتے اور لعنت کرتے اور جھٹلاتے ہو اور کھلی کھلی نشانیاں تمہارے پاس پہنچیں اور تمہارے شبہات دور کئے گئے اور پھر تم کافر ٹھہرانے پر اصرار کرتے رہے۔ کیا تم نے تعجب کیا کہ تم میں سے ایک ڈرانے والا صدی کے سر پر آیا اور اس وقت آیا کہ جب دین اسلام پر مصیبتیں اتر رہی تھیں اور بیماری بہت شدت کر گئی تھی اور تم اس سے پہلے ایسی انتظار کرتے تھے کہ جیسی چاند کی انتظاری کی جاتی تھی اور آنے والا اس وقت تمہارے پاس آیا کہ جب گھر انہیں محیط ہو چکی تھیں اور حالات بدل چکے تھے اس وقت کے بعد کہ لوگوں نے حقیقت کو چھوڑ دیا اور طریقت سے دور جا پڑے کیا تم دیکھتے نہیں یا تم اندھوں کی طرح ہو گئے کیا تم وہ باتیں یاد نہیں کرتے جو عالم الغیب نے کہیں اور اس نے تمہیں ایک آنے والے امام کی قرآن کریم میں خبر دی ہے۔ اور کہا کہ ایک گروہ پہلوں میں سے اور ایک گروہ پچھلوں میں سے ہو گا۔ اور ہر ایک گروہ کے لئے ایک امام ہو تا ہے سو سوچو کیا اس میں کوئی کلام ہے سو تم امام الآخرین سے کہاں بھاگتے ہو۔