The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 566

The Light of Truth — Page 362

THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO 362 والمهدى المسعود، فأراد الله أن يهدى الخلق إليه بتخصيص الإمارات وتعيين العلامات، ليعرفوا المدعى بالآيات والداعى بالكرامات . وأما إذا فرضنا ظهور آيات المهدي في ملكنا هذا وظهور المهدى في بلادٍ أُخرى، فهذا ليس من المعقول، وليس له أثر في المنقول، ومع ذلك لا يوجد فيها من ادعى أنه مهدى الزمان ومُرسَلُ الرحمن، فتعين بدليل الخلف صدقنا عند ذوى العرفان فيا متبع العثرات والمعائب أمْعِنَ فى هذا بالفكر الصائب، لعل الله يخلّصك من شبكة الشياطين، ويسقيك كأس اليقين. ولا تركن إلى أخلاء دنياك، فإنهم يعادونك إذ الله عاداك، فتبقى مخذولا مردودا وتصير من الملومين. وكم مِن نَدامَى أَدارُوا الكُؤوسا وفي آخِرِ الأَمْرِ شَجُوا الرُّؤوسا إلى ما تُداجى شريرًا عموسًا فَدَعْ وَاذْكُرَنْ قَمْطَرِيرًا عَبُوسًا ولا تَخْشَ قومًا يُبيدون جِسْمًا وَخَفْ قَهْرَ ربِّ يُبيدُ النفوسا خلقت کو اس کی طرف رہنمائی کرے تا کہ لوگ مسیحیت اور مہدویت کے مدعی کو اس کے نشانوں اور کرامات سے شناخت کر لیں لیکن اگر ہم یہ فرض کر لیں کہ مہدی کا نشان تو ہمارے ملک میں ظاہر ہوا اور مہدی کا ظہور کسی اور ملک میں ہو گا تو یہ خیال معقول نہیں ہے اور منقول میں اس کا کچھ اثر نہیں پایا جاتا اور باوجود اس کے دوسرے ملکوں میں ایسے شخص کا پتہ نہیں ملتا جس نے مہدی الزمان اور مرسل الرحمان ہونے کا دعویٰ کیا ہو پس دلیل خلف کے رو سے اہل معرفت کے نزدیک ہمارا صدق ثابت ہوا پس اے لغزشوں اور عیبوں کے پیروی کرنے والے اس کلام میں اچھی طرح غور کر شاید خدا تعالیٰ تجھے شیاطین کے جال سے خلاصی بخشے اور یقین کے پیالے پلا دے اور اپنے دنیا کے دوستوں کی طرف مت جھک کیونکہ جب خدا تعالیٰ تجھے دشمن قرار دے گا تو وہ بھی تجھ سے دشمنی کریں گے تو پھر تو مخذول مردود رہ جائے گا اور ملامت زدہ ہو گا۔ اور بہت سے حریفان شراب ہیں جو آپس میں او رآخر میں ایک دوسرے کے سر توڑے پیالے پھیرتے تھے کہاں تک تو شریر ظالم سے مدارات کرے گا۔ سو چھوڑ اور اس دن کو یاد کر جو قمطریر اور عبوس ہے اور ان لوگوں سے مت ڈر جو جسم کو مارتے ہیں اور اس رب سے ڈر جو جانوں کو ہلاک کرتا ہے۔