The Light of Truth — Page 260
260 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE ينكر بلاغة القرآن وفصاحته، ويُرى فى كل كتاب وقاحته ويقول إنّى عالم جليل ذهين، وإن القرآن ليس بفصيح بل ليس بصحيح، وما أرى فيه بلاغةً ، ولا أجد براعةً، كما هو زعم الزاعمين. ويقول إنى سأكتب تفسيره، وكذلك نسمع تقاريره، فهو يدعى كماله في العربية، ويسبّ رسول الله صلى الله عليه و سلم بكمال الوقاحة والفزية، ويتزرّى على كتاب الله وعلى فصاحته، كأنه عم امرء القيس أو ابن خالته ويسمّى نفسه مولويًّا ويمشى كالمستكبرين. ثم بعد ذلك نخاطب كل متنصر ملقب بالمولوى، الذي كتبنا اسمه في الهامش وندعو كلهم للمقابلة ولهم خمسة آلاف إنعاما منا إذا أتوا بكتاب كمثل هذا الكتاب، كما كتبنا من قبل في هذا الباب، والمهلة منّا ثلاثة أشهر للمعارضين، فإن لم يبارزوا، ولن يبارزوا، فاعلموا أنهم كانوا من الكاذبين. کہتا ہے کہ میں عنقریب تفسیر شائع کروں گا اور ایسی ہی اور باتیں ہم اس کی سنتے ہیں اور وہ کمال عربی دانی کا دعویٰ کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو باعث بے شرمی اور دروغگوئی کے گالیاں نکالتا ہے اور قرآن شریف کی فصاحت کی ایسے دعوی سے اور غرور سے عیب جوئی کرتا ہے کہ گویا وہ امر 1 القیس کا چچا یا خالہ زاد بھائی ہے اور اپنا نام مولوی رکھتا ہے اور متکبروں کی طرح چلتا ہے۔ پھر اس کے بعد ہم ہر ایک کرشٹان کو جو اپنے تئیں مولوی کے نام سے موسوم کرتا ہے مخاطب کرتے ہیں اور ان سب کے نام ہم نے حاشیہ میں لکھ دیئے ہیں اور ہم ان سب کو مقابلہ کے لئے بلاتے ہیں اگر وہ ایسی کتاب بناویں تو ہماری طرف سے ان کو پانچ ہزار روپیہ انعام ہے جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں اور بالمقابل کتاب تالیف کرنے والوں کے لئے ہماری طرف سے تین مہینہ مہلت ہے اور اگر مقابل پر نہ آویں اور ہر گز نہ آئیں گے پس یقیناً جانو کہ وہ جھوٹے ہیں۔ اور یاد رکھنا چاہئیے کہ یہ انعام اس صورت میں ہے کہ جب بالمقابل رسالہ بعینہ ہمارے اس رسالہ کے مشابہ ہو اور مماثلت اور مشابہت کو ثابت کریں۔ لیکن اگر بنانے سے انکار کریں اور لومڑیوں کی طرح پیٹھیں دکھلاویں اور ان مطالب پر قدرت نہ 1. مولوی کرم الدین، مولوی نظام الدین، مولوی الہی بخش، مولوی حمید اللہ خان، مولوی نورالدین، مولوی سید علی، مولوی عبد الله بیگ، مولوی حسام الدین بمبئی، مولوی حسام الدین، مولوی نظام الدین، مولوی قاضی صفدر علی، مولوی عبد الرحمن، مولوی حسن علی وغیرہ وغیرہ